پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں داخلہ کا امکان
پرینکا گاندھی وڈرا جو اترپردیش میں گذشتہ کئی انتخابات کے دوران کانگریس کی اسٹار مہم جو رہ چکی ہیں ، ان کے سرگرم سیاست میں داخلے کا امکان ہے۔ ایسے کافی اشارے ملے ہیں کہ پرینکا گاندھی آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی والدہ و صدر کانگریس سونیا گاندھی کے بجائے رائے بریلی حلقہ سے خود مقابلہ کر سکتی ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس بات کی توثیق نہیں ہو سکی ہے۔
فی الحال پرینکا گاندھی رائے بریلی میں کانگریس کو مستحکم بنانے کی جی توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کو منتخب کرنے ان کے انٹرویو بھی لیے ہیں۔ انہیں متصلہ ضلع امیٹھی میں بھی پارٹی کو مستحکم بنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ امیٹھی ، ان کے بھائی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔

Priyanka Gandhi heading for active role in politics

گفتگو میں شامل ہوں