اقوام متحدہ میں معذورین کیلئے تا ریخی دستاویز منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

اقوام متحدہ میں معذورین کیلئے تا ریخی دستاویز منظور

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک تاریخی دستاویز کو قبول کرلیا ہے جس کے تحت ترقی کے تمام پروگراموں میں جسمانی معذورافراد کو شامل کیا جائے گا ۔اقوام متحدہ کے ما بعد 2015ترقیاتی ایجنڈہ کے طور پر یہ دستاویز منظور کی گئی ہے۔ جسمانی معذورین اور ترقی پر منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں ہندوستان کی وزیر سماجی انصاف وخود اختیاری کماری شیلجا نے کہا کہ ترقی کے تمام پروگراموں میں جسمانی معذور ین کو شامل کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔کماری شیلجانے ہندوستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو نہ صرف تکنیکی ومعاشی امداد فراہم کی جانی چاہئے بلکہ دیگر کاموں میں ان کا حوصلہ بڑھانا چاہئے۔ ان کی صلاحیتوں کونکھارنے کے لئے تربیت فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی دستاویزایک تاریخی اعلامیہ ثابت ہوگی جس میں تمام ممالک اپنے ترقیاتی پرو گراموں میں معذورین کو بھی شامل کریں گے اور ملک کی ترقی میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے۔ دستاویز میں بتا یا گیا ہے کہ معذورین کو ترقیاتی پرو گراموں میں شامل کرنے کا ایک مقصد غربت کا خاتمہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ سماج میں بیروزگاری دور کرنے کے لئے بھی یہ عہد کرنا ضروری ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس دستاویز کو قبول کرنے والے ممالک جسمانی معذورین کے لئے پرائمری تک کی مفت تعلیم کو لازمی کریں اور دیگر سرکاری اسکیمات میں بھی ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہ بر تا جائے۔

India ratifies UN Disability Convention

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں