برقی تحفظ - برطانیہ کا حکومت آندھراپردیش سے اشتراک پر اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

برقی تحفظ - برطانیہ کا حکومت آندھراپردیش سے اشتراک پر اتفاق

UK-AP-to-share-tech-work-on-energy-conservation
حکومت برطانیہ نے حکومت آندھراپردیش کے ساتھ ریاست کوتقریبا15ہزارملین یونٹ سالانہ لاگتی تقریبا7,500کروڑروپئے برقی بچت کے مطلوبہ مقاصدکے حصول کے قابل بنانے اوربرقی صلاحیت میں جدیدترین ٹکنالوجیز/بہترین کارکردگی میں اشتراک کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔برقی بچت برقی صلاحیت اور برقی تحفظ کی بابت ایک خصوصی تبدیلی میں جوریاستی حکومت کے بڑ ے مقاصد ہیں،حیدرآبادمیں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرمسٹرانڈریومک الیسٹر نے ان کی ٹیم کے ہمراہ چیف سکریٹری حکومت آندھراپردیش وصدرنشین ایس ای سی ایم ڈاکٹرپی کے موہنتی سے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیاکہ حکومت برطانیہ آندھراپردیش کو برطانیہ میں برقی تحفظ میں بہترین کارکردگیوں کو بروئے کارلانے کے لئے ٹیکنیکی تعاون دینے کی خواہش رکھی ہے تاکہ ریاست اور شراکت دار طویل عرصہ تک اس سے مستفیدہوں گے۔ڈاکٹر موہنتی سے ان کی بات چیت میں مسٹر اینڈریونے کہا کہ ہمارے عہد نے ہائی کمیشن کے برقی،موسم اور گروتھ یونٹ کا مختلف شراکت دارں کے ساتھ کام کا مظاہرہ کیا ہے۔ریاست آندھراپردیش میں یہ قانو ن سازی میڈیا،صنعتی ایسوسی ایشن اور تھنک ٹینک شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چھ ماہ میں ہمارے وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی اور برقی گریگ بارکر،ہمارے پارلیمنٹری انڈرسکریٹری برائے ماحول سنٹراتھاریٹی اور ماحولیاتی تبدیلی پرہمارے خصوصی نمائندے سرڈیوڈ کنگ نے ایک کے بعددیگردورے کئے ہیں۔اس تناظر میں ڈاکٹر موہنتی نے یاد لایاکہ بیوروآف انرجی ایفیشینسی(بی ای ای)نے بھی نشاندہی کی ہے کہ آندھراپردیش میں برقی تحفظ کے قوی امکانات ہیں۔

UK, AP to share tech, work on energy conservation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں