مسلمانوں کے سبھی مطالبات پورے کئے جائیں گے - ملائم سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

مسلمانوں کے سبھی مطالبات پورے کئے جائیں گے - ملائم سنگھ

پسماندہ مسلم سماج کے ایک گیارہ رکنی وفد نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات کے سلسلہ میں میمورنڈم پیش کیا ۔ سپا سربراہ کو دیے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں پسماندہ مسلمانوں کی حالت دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے ۔پسماندہ مسلمانوں کے لئے تیار کرائی گئی کسی بھی رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفد کو سپا سربراہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پسماندہ مسلمانوں کے سبھی مطالبات کو ہر حا ل میں وقت پر پورا کیا جائے گا۔ مسٹر منصوری نے بتایا کہ وفد کے ذریعہ مظفر نگرفسادات پر تیار کی گئی رپورٹ کوبھی سپا سربراہ کو پیش کی گئی اورقصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ وفد میں تنظیم کے قومی صدرانیس منصوری ،نائب صدر مختار انصاری ،قومی سکریٹری قاری محمد نسیم قریشی ریاستی صدر وسیم رائنی ، ریاستی نائب صدر محبوب عالم ، ریاستی جنرل سکریٹری احمد خاں منصوری، مختار منصوری ، جمیل ادریسی ، عبدالحسیب،عین الحق اور ہارون رشید وغیرہ موجود تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں