50 سرحدی مورچوں پر پاکستانی فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

50 سرحدی مورچوں پر پاکستانی فائرنگ

جموں کشمیر میں بین الا قوامی سرحد کے 50مقامات پر پاکستان رینجرس کی زبر دست فائرنگ میں بارڈر سیکورٹی فورسس کا ایک نوجاوں ہلاک اور 7و نیز ایک سیولین یعنی 8افراد زخمی ہوگئے۔ دو سرحدی مواضعات کے مکینوں نے محفوظ مقامات کو کوچ کیا۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتا یا کہ پاکستانی رینجرس نے بین الاقوامی سرحد کے آر ایس پورہ، رام گڑھ اور ارنیا سیکٹرس میں ہندوستانی چوکیوں پر مارٹرس اور راکٹس فائر کئے و نیز خود کار اسلحہ سے فائرنگ کی۔ ضلع سامبا میں رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع دو مواضعات کے مکینوں نے کل رات بھر پاکستان رینجرس کی فائرنگ اور گولہ باری کے بعد اپنے مواضعات سے، محفوظ مقامات کو کوچ کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے پاکستانی فوج کی فائرنگ میں بی ایس ایف جوان کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز کا روائیوں کا ہندوستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی بندی کی خلاف ورزی کے پیش نظر اہم سرحدی مقامات پر بی ایس ایف کے زائد دستور کو تعینات کیا جائے گا۔ بی ایس ایف کے عہدیدار نے بتا یا کہ "ہمارے سپاہیوں نے پاکستانیوں کی فائرنگ کا زبردست جواب دیا۔ پاکستان کی فائرنگ کل رات 8.45بجے شروع ہوئی تھی اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا تبادلہ آج صبح تک جاری رہا ۔ بی ایس ایف کے شہید سپاہی کا نام ایم ایل مینا بتا یا جاتا ہے۔ یہ سپاہی راجستھان سے تعلق رکھتا تھا۔ ارنیا سیکٹر میں چیناز چوکی پر پاکستان کی گولہ باری میں وہ شہید ہوا۔ اس چوکی پر ایک مارٹر ، راست طور پر اس سپاہی لگا تھا۔ زخمیوں کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں شریک کرادیا گیا۔ بی ایس ایف عہدیدار نے بتا یا کہ پاکستان رینجرس نے کسی اشتعال کے بغیر جموں میں آر ایس پورہ، ارنیا ، رام گڑھ ، کناچک کھنور سیکٹرس میں تقریبا 50مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ایس ایم پور اور جسو چک مواضعات کے مکین جو سامبا میں ضلع اڈمنسٹریشن اور ریاستی حکومت نیشنل کانفرنس قائدین کے تیقنات کے بعد اپنے اپنے مکانات کو واپس آگئے تھے پھر ایک مرتبہ اپنے مکانات چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے۔ عینی شاہدین نے آئی اے این ایس کو بتا یا کہ پاکستان رینجرس کے فائر کردہ مارٹر شلس کل رات ان کے مکانات کے قریب گر کر دھماکہ سے پھٹ پڑے۔

( پی ٹی آئی)
چیف منسٹر جموں کو کشمیر عمر عبد اللہ نے سرحدی علاقہ میں بھاری شلباری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں کوئی بھی پاکستان کے ساتھ جنگ کے حق میں نہیں ہے، لیکن دوستی بھی یکطرفہ نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا کوئی بھی شخص یا ہندوستان میں کوئی بھی جنگ کے ذریعہ مسئلہ کو حل کرنا نہیں چاہتا لیکن پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کا کوئی بھی شخص یا ہندوستان میں کوئی بھی جنگ کے ذریعہ مسئلہ حل کرنا نہیں چاہتا لیکن پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے سرحدی دیہاتوں میں جو شلباری ہورہی ہے وہ انتہائی تشویش کی بات ہے۔ عمر عبد اللہ یہاں خطہ قبضہ کے قریب ایک ایسے علاقہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تمام مسائل کو صڑف بات چیت کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ جنگ سے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی اسی طرح دوستی بھی یکطرفہ نہیں ہوسکتی۔ اگر کسی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھتا ہے تو دوسری طرف والوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اسے تھام لیں۔ انہوں نے خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دیہاتوں میں عوام کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

India accused Pakistani troops of firing guns and mortars on at least 50 Indian border posts overnight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں