عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کی جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کی جائے

دہلی ہائیکورٹ نے آج مرکز سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کا از سر نو جائزہ لے تاکہ اس کے قیام کے بعد اسے موصول ہونے والی رقومات کے ذرائع کا پتہ چلا یا جاسکے۔ جسٹس پردیپ نندر جو اور جسٹس وی کے راؤ پر مشتمل بنچ نے مرکز کے وکیل سے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کا جائزہ لینے کے بعد 10دسمبر کو اسے اطلاع دیں۔ بنچ نے کہا کہ اگر بیرونی زر مبادلہ قانون کی خلاف ورزی کا پتہ چلے تو عام آدمی پارٹی کے خلاف کارروائی کی جائے یا عدالت کو اطلا ع دی جائے۔ عدالت میں ایک درخواست گذار ایڈوکیت ایم ایل شرما کی مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت ہورہی تھی جس میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینز اروند کجریوال اور اس کے بعض ارکان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی گذارش کی گئی تھی۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیا کہ بیرونی زر مبادلہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی نے فنڈس حاصل کئے ہیں۔ مرکز کی اسٹانڈنگ کمیٹی کی وکیل رچا کپور نے عدالت میں ایک رپورٹ داخل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیم انا کی سیول سوسائٹی کے کھاتوں کی 2012میں جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

SC orders examination of AAP's funding

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں