ممتاز پلے بیک سنگر پدم شری مناڈے چل بسے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-25

ممتاز پلے بیک سنگر پدم شری مناڈے چل بسے

manna dey
ہندوستان کے مشہورافسانوی پلے بیک سنگرمناڈے کا آج علی الصبح یہاں ایک خانگی ہسپتال میں انتقال ہوگیا ۔وہ طویل عرصہ سے علیل تھے ۔ان کی عمر 94سال تھی ۔نارائناہسپتال کے ترجمان کے ایس وسوکی نے بتایا کہ "مناڈے کو انٹنسیو کیریونٹ میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا ۔آج کی حالت اچانک بگڑگئی اور علی الصبح لگ بھگ 4 بجے انہوں نے آخری سانس لی ۔ پسماند گان میں دو دختران رما اور سمیتا شامل ہیں۔مناڈے جنہوں نے کئی زبانوں میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے تھے،گذشتہ 4ماہ سے علیل تھے ان کے آخری لمحات میں ان کی بڑی دختررما،بستر مرگ کے قریب موجود تھیں ۔دوسری دختر سمیتا،امریکہ میں رہتی ہیں۔مناڈے کی اہلیہ سلوچنا کمارن کا انتقال ،گذشتہ سال جنوری میں ہوا۔ وہ کنسیر میں مبتلا تھیں ۔بنگلور کے سٹی سنٹر کے رویندر کلا شیتر میں آج صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک مناڈے کی نعش کو آخری دیدار کے لئے رکھا گیا ۔آخری رسومات ،شہر کے ہبل شمشان پر آج شام ادا کی گئیں ۔مناڈے کے انتقال کی خبر ،ان کے ہزاروں شیدائیوں بالخصوص صنعت موسیقی اور لاکھوں بنگالیوں کے لئے صدمہ کا باعث ہوئی۔مناڈے کو ،فلمی دنی میں ملک کا اعلی ترین ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2007میں عطا کیا گیا تھا ۔ انہیں پدم شری اور پدما شری اور پد ما بھوشن ایوارڈ س بھی دئیے گئے تھے ۔انہوں نے 1943سے70برسوں پر مشتمل اپنے شاندار کرئیر میں زائد از 3500گیت گائے ۔ان کا اصلی نام پر بودچندرڈے تھا ۔گذشتہ یکم مئی کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے انہیں بنگال کا وشیش مہاسنگیت سمان ایوارڈ عطا کیا تھا ۔اسی دوران نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب صد ر جمہوریہ پرنب مکرجی نے مناڈے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ مناڈے کے انتقال سے ہندوستان "ایک اختراعی فنکار "سے محروم ہوگیا ۔صدر جمہوریہ نے مناڈے کی دختر سمیتا دیب کے نام تعزیتی پیام روانہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی اطلاع کے بمو جب وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مناڈے کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے موسیقی ایک انتہائی با صلاحیت فنکار سے محروم ہوگئی۔ مناڈے "نغمات کے با شاہ "تھے۔ انہوں نے کہا کہ مناڈے اپنے گائے ہوئے گیتوں کے ذریعہ یاد رکھے جائیں گے۔ میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

Manna Dey: Legendary Indian singer dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں