ہندوستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کا عالمی دن منایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-25

ہندوستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کا عالمی دن منایا گیا

ہندوستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعرات کو پولیو کا عالمی دن منا یا گیا۔ پولیو کے خاتمے کی عالمی کوششوں کو حالیہ برسوں میں بہت کامیابیاں ملی ہیں۔ ہندوستان میں جہاں زائد از ڈھائی برسوں میں پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا وہیں ہمسایہ پاکستان ، افغانستان اور نائیجیریا میں پولیو کی بیاری کو اب تک ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔ پچھلے سال 25فروری کو صحت کی عالمی تنظیم نے ہندوستان کا نام ان ملکوں کی فہرست سے نکال دیا تھا جہاں پولیو کے خاتمے کے محاذ پر کامیابی حاصل نہیں کی گئی۔ یہ دن پولیو کی ویکسین ایجاد کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کی سربراہ جو ٹاس سالک کی سالگرہ کے دن پر سا ل 24اکتوبر کو منا یا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں 2013میں پولیو کے 299کیس سامنے آئے، ان میں سے 49نائجیریا میں ، 46پاکستان میں اور سات افغانستان میں سامنے آئے ۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں 1988میں پولیوسے متاثر لوگوں کی تعداد تین لاکھ 60ہزار تھی۔ جن ملکوں میں چھ کیس سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں 2013میں پولیو کے 90فیصد کیس اسلام آباد کے راست زیر انتظام قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخواہ صوبے میں سامنے آئے۔ 2012میں پاکستان میں پولیو کے 58مریض سامنے آئے تھے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کئی توہم پرست لوگ ایسی افواہوں کی وجہ سے بھی بچوں کو حفاظتی قطرے نہیں پلواتے جن میں کہا جاتا ہے کہ حفاظتی قطرے بچوں کی افزائش نسل کی صلاحتیوں کو متاثر کرتے ہیں یا ان قطروں میں کچھ ایسے اجزا ملے ہوئے ہیں جو اسلامی اصولوں کے مطابق استعمال نہیں کیے جاسکتے ہیں۔

India observes World Polio Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں