سزا یافتہ ارکان مقننہ تنازعہ پر وزیراعظم کی آج صدر جمہوریہ سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-02

سزا یافتہ ارکان مقننہ تنازعہ پر وزیراعظم کی آج صدر جمہوریہ سے ملاقات

وزیر اعظم منموہن سنگھ کل صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے سزا یافتہ ارکان مقننہ پر متنازعہ آر ڈیننس سے متوقع دستبرداری کیلئے کابینی اجلاس سے قبل ملاقات کریں گے۔ مرکزی کا بینہ کا اجلاس کل مقررہے تاکہ متازعہ آرڈیینس سے دستبر داری اختیار کر لی جائے ۔جس کی قسمت پر سمجھا جاتا ہے کہ راہول گاندھی کی اس اقدام کی سخت مذمت کے بعد پہلے ہی مہر لگ چکی ہے ۔فی الحال آرڈیننس صدر جمہو ریہ کے پیش نظرہے جوکل غیر ملکی دورہ پرروانہ ہونے والے ہیں۔پرنب مکرجی سمجھا جاتا ہے کہ اس آرڈیننس کے بارے میں ذہنی تحفظات رکھتے ہیں وہ بی جے پی کے وفد کے ان پر رائے ظاہر کرنے کیلئے دباو ڈالنے کے بعد سینئر مرکزی وزراء سے ملاقات کر چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں گرم ہیں کہ وہ آرڈیننس حکومت کو واپس کردیں گے۔اس پریشانی سے بچنے کیلئے توقع ہے کہ وزیر اعظم اس اقدام سے دستبرداری کے حکومت کے منصوبہ کی وضاحت کریں گے۔نائب صدرکانگریس راہول گاندھی نے زوردیا ہے کہ اس آرڈیننس کے بارے میں از سر نو غور کیاجائے۔وہ اسے پہلے ہی مکمل بکواس قرار دے چکے ہیں اورکہہ چکے ہیں اسے پھاڑ کرپھینک دیا جائے۔وزیر اعظم منمو ہن سنگھ آج رات امریکہ بارک اوباما اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے بات چیت اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا خطاب کی تفصیلات سے بھی واقف کروائیں گے۔فرینک فرٹ سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم منمو ہن سنگھ رات بھر قیام کے بعد آج وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے اپنے دور ہ امریکہ سے واپسی میں فرینک فرٹ میں توقف کیا تھا۔ صدر اوباما سے ملاقات کے بعد واپسی کے وقت ایک کمیاب خیر سگالی اشارہ دیتے ہوئے بارک اوباما منمو ہن سنگھ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا جہاں انہوں نے سرحدپار سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کا روائیوں پرفکر مندی ظاہرکی تھی انہوں نے سلامتی کونسل میں اصلا حات پربھی زور دیا اور شام اور ایران کے ساتھ بحران کی یکسوئی کیلئے سفارتکاری کو یاک موقع دینا کی ضرورت پر زور دیا۔دورہ امریکہ کے موقع پر ان کی ملاقات وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ اور نیپال کے عبوری لیڈر کھلراج ریگمی سے بھی ہوئی ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی شیوشنکر مینن، معتمد خارجہ سجاتا سنگھ اور دیگر سینئر عہدیداروں کے علاوہ وزیر خارجہ سلمان خورشید بھی تھے۔ جو دو ہفتہ طویل غیر ملکی دورہ پر ہیں۔ وہ وزیر اعظم منموہن سنگھ کے وفد میں نیویارک میں شامل ہوگئے اور اب وہ دورہ روس پر روانہ ہونے والے ہیں۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ 27ستمبر کو نیویارک پہنچے تھے اور کل وہاں سے واپس روانہ ہوگئے۔

Manmohan Singh meets Pranab Mukherjee over controversial ordinance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں