گٹکھے پر پابندی لگائی جائے - سپریم کورٹ سے مرکز کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-02

گٹکھے پر پابندی لگائی جائے - سپریم کورٹ سے مرکز کی درخواست

مرکز نے آج گٹکھے کی تمام اشکال پر پابندی لگانے کی تائید کی اور کہا کہ غریب لوگ اس کا جلد شکار ہوسکتے ہیں۔ لیکن اس نے سیگریٹ پر پابندی لگانے کے تعلق سے تحفظات کا اظہار کیا کیوں کہ اس کی قیمت برداشت کرنا ہر ایک کی بس کی بات نہیں ہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ کو بتا یا کہ گٹکھے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کی جانی چاہئے کیوں کہ اس میں نقصان دہ اور عادی بنانے والے مادے شامل ہوتے ہیں۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل اندر اجئے سنگھ نے گٹکھے پر پابندی کی تائید کرتے ہوئے جسٹس جی ایس سنگھوی کی زیر قیادت بینچ کو بتایا کہ ہم سگریٹ اور بغیر دھویں والے تمباکو کے درمیاں تمیز کررہے ہیں۔ گٹکھا ہر کوئی کھاسکتا ہے ۔ لیکن ہر کوئی سگریٹ کی قیمت برداشت نہیں کرسکتا۔ گٹکھے کا ٹارگٹ گروپ غریب عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو اشیاء سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے خرچ کی جانے والی رقم تمباکو اشیاء سے حاصل ہونے والی آمدنی سے زیادہ ہے۔ عدالت تمباکو کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گٹکھے پر پابندی لگائی جائے اور سگریٹ پر پابندی کے امکان کا جائزہ لیا جائیگا۔ بینچ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگ بھوک مٹانے کیلئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ بینچ نے کہا کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو آپ کے اگلے سفر کا ٹکٹ دیتی ہے۔ بینچ نے یہ ریمارک اس وقت کیا جب اسے بتایا گیا کہ ہندوستان مہ کے کینسر کا مرکز بن گیا ہے۔

Manufacturing and sale of gutka must be banned: Centre tells SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں