تشکیل تلنگانہ ترجیحات میں سرفہرست موضوع - وزیراعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-02

تشکیل تلنگانہ ترجیحات میں سرفہرست موضوع - وزیراعظم

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا ہے کہ تشکیل تلنگانہ ترجیحات میں سر فہرست ہے اور وہ عنقریب اس پر عمل آوری کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔منموہن سنگھ نے امریکہ کے دورے سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پہونچنے کے بعد وہ وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے سے آندھرا پردیش میں علحدہ ریاست کی تشکیل سے متعلق فیصلہ پر عمل آوری کے موقف کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ا نہو ں نے کہا کہ ا س مسئلہ کو حکو مت میں تو جہ حا صل ہو ر ہی ہے ۔جب میں و ا پس جا ؤ ں گا میں و ز یر د ا خلہ سے پو چھو ں کا کہ کیا مو قف ہے ۔ یہ مسئلہ میر ے ذہن میں ا ہمیت کے سا تھ مو جو د ہے ۔و ز یر ا عظم نے خا طی قا نو ن سا ترو ں کے تحفظ سے متعلق آر ڈ یننس پر ر ا ہو ل گا ند ھی کی تنقید کے پس منظر میں استعفی دینے سے انکار کردیا ۔منموہن سنگھ نے اشارہ دیا کہ حکومت اس آرڈیننس پر دوبارہ غور کرسکتی تھی۔ وہ اس سوال کے جواب دے رہے تھے کہ آیا وہ اس مسئلہ پرراہول گاندھی سے بات کریں گے جو اس آرڈیننس سے دستبرداری کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم نے قوم کو نریندر مودی کے تعلق سے خبردار کیا اور تمام سیکولر طاقتوں سے کہا کہ وہ ان کے خلاف یکجاہوجائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں گے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ 9برسوں کے دوران کچھ غلطیاں کی ہوں گی لیکن بہت ساری اچھی باتیں بھی کیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں امید ہے کہ عوام ووٹنگ کے دوران انہیں پیش نظر رکھیں گے۔ منموہن سنگھ نے اعلان کیا کہ خط قبضہ پرامن اور خوشحالی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے پہلا قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین کرنے کیلئے وقت لگے گا کہ آیا اس پر عمل ہورہا ہے یا نہیں۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے ڈائرکٹر جنرلس آف ملٹری آپریشنس کی میٹنگ کریں گے اور لائن آف کنٹرول پر امن کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد کے بارے میں بل منظور کرنے کیلئے اب بھی وقت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہند امریکہ تعلقات خریدار فروخت کنندہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Telangana Issue Is Of High Priority: PM Manmohan Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں