مالیگاؤں دھماکے مسلم نوجوانوں کی درخواست پر تحقیقاتی ایجنسیوں کو نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

مالیگاؤں دھماکے مسلم نوجوانوں کی درخواست پر تحقیقاتی ایجنسیوں کو نوٹس

این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے آج 2006کے مالیگاؤں کے کیس میں گرفتار 9مسلمانوں کی برائت کی درخواستوں پر مہاراشٹر اے ٹی ایس اور سی بی آئی کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ حکم ایک ایسے وقت جاری کیا گیا جب ایک ملزم نے جس کے تعلقات ہندو انتہا پسندوں سے ہے اور جسے این آئی اے نے اس کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا ہے، ایک درخواست داخل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اے ٹی ایس اور سی بی آئی کے عہدیداروں کو طلب کرنا چاہئے جنھوں نے ممنوعہ تنظیم سیمی کے بعض ارکان کو ماخوذ کیا تھا۔ اے ٹی ایس اور سی بی آئی نے ابتداء میں مسلم دہشت گردوں کو ذمہ دار ٹہرایا تھا لیکن بعد میں این آئی اے نے ہندو دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی جانب سے گرفتار منوہر سنگھ نے 9مسلمانوں کی برائت کی درخواست کی مخالفت ک۔ این آئی اے نے ان کی درخواستوں کی مخالفت نہیں کی ہے۔ اے ٹی ایس نے 28سالہ نو ر الہدی ، شمس الضحی، 41سالہ شبیر احمد میسح اللہ ، 35سالہ رئیس احمد جب ، 40سالہ ڈاکٹر سلمان فارسی عبد اللطیف ایمی، 38سالہ ابرار احمد غلام احمد کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی جانب سے تحقیقات سنبھالنے کے بعد ان تمام ملزمین کو ضمانت مل گئی تھی۔ این آئی اے نے لوکیس شرما ، ودھان سنگھ، منوہر سنگھ اور راجندر چودھری کو گرفتار کیا تھا، جن کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کا رخ اس وقت تبدیل ہو گیا تھا جب 2007کے مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کے ایک ملزم سوامی اسیما نند نے اعتراف کیا تھا کہ ہندو انتہا پسند 2006مالیگاؤں دھماکوں میں ملوث ہیں۔

2006 Malegaon blast: Notice to ATS, CBI, Home Ministry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں