تلنگانہ جی او ایم کا بایئکاٹ کرنے لوک ستہ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

تلنگانہ جی او ایم کا بایئکاٹ کرنے لوک ستہ کا اعلان

لوک ستہ پارٹی نے آندھرا پردیش کی تقسیم پر مرکزی کابینہ کے تشکیل کردہ وزراء کے گروپ (جی او ایم ) کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں سے اس کی تقلید کی اپیل کی۔ قبل ازیں پریس کانفرنس میں ریاستی لوک ستہ پارٹی کے صدر سرینواس راؤ نے پارٹی کی ریاستی کار گذار کمیٹی کے فیصلہ کا اعلان کیا۔ سرینواس راؤ نے اس بات کی یاد دہانی کی لوک ستہ نے شروع ہی سے یہ کہا کہ وہ جامع اور دوستانہ حل کے حصہ کے طور پر تشکیل تلنگانہ کا خیر مقدم کرے گی۔ اس قسم کے حل کی فراہمی تو درکنار کانگریس پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں نشستوں اور ووٹوں پر مد نظر رکھتے ہوئے ریاست کی تقسیم کو پارٹی کا مسئلہ بنا یا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سیما آندھر ا میں احتجاج شروع ہونے پر کانگریس نے پارلیمانی کمیٹی یا مرکزی وزراء کی کمیٹی کے بجائے ، اے کے انٹونی کمیٹی کا تقرر کیا ۔ لوک ستہ نے انتونی کمیٹی کو مستر د کرتے ہوئے مثال قائم کردیا ہے ۔ نازک موضوع سے نمٹنے میں مرکز کا انا پسند انہ ،آمرانہ نا اہل اور غیر پختہ کے وفاتی ڈھانچہ کے مغائر ہے۔ جو قومی اتحاد کے لیے خطرہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جی او ایم کے بائیکاٹ کی یہی وجہ ہے ۔سرینواس نے یاد دلایا کہ 1969اور1970کے دوران علیحدہ تلنگانہ اور 1972-73کے دوران احتجاج سے ریاست دہل گئی تھیاور مرکزی حکومت کے نمائندوں نے کئی ماہ ریاستی نمائندوں سے تبادلہ خیال کے ذریعہ اس کا حل فراہم کیا تھا۔اس کے بر خلا ف موجودہ جی او ایم نے تمام علاقوں کے عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کے بجائے عوام سے ایپل کی ہے وہ ای میل کے ذریعہ اپنے تاثرات سے آگاہ کریں،اگر چہ کہ اس موضوع کا تعلق ایک وسیع ریاست کے وجود سے ہی ہے۔ جو لسانی بنیاد پر پہلی مرتبہ تشکیل دی گئی ۔ جی او ایم کے اختیار کردہ کام کے طریقہ کار سے ملک کے وفاقی کردار کو دھکا پہنچا ہے اور مختلف علاقوں کے عوام کے درمیان خلیج میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اگر مرکزی حکومت اپنی حماقت کا احساس کرتے ہوئے دوستانہ حل کا پتہ چلا نے مخلصانہ خواہش کے ساتھ عوام کے تمام طبقات سے جامع تبادلہء خیال کرے تو لوک ستہ کو ہاتھ ملانے میں کوئی تامل نہیں ہوگا۔

Lok satta to boycott GoM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں