مسلم انتہا پسند برطانوی عوام کو جائز نشانہ سمجھتے ہیں - ایم آئی فائیو کی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

مسلم انتہا پسند برطانوی عوام کو جائز نشانہ سمجھتے ہیں - ایم آئی فائیو کی رپورٹ

برطانوی خفیہ اداے ایم آئی فائیو کے ڈائر کٹڑ جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں موجود ہزاروں مسلم انتہا پسند برطانوی عوام کو اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔ اینڈر یو پار کر نے یہ بات عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے عوامی خطاب میں کہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ القاعدہ اور پاکستان اور یمن میں اس سے وابستہ افراد برطانیہ کے لییے فوری اور براہ راست خطرہ ہیں۔ وائٹ ہال میں رائل یونائیٹیڈ سروسز انسٹیٹیوٹ میں اپنے خطاب میں ڈائرکٹر جنرل نے یہ بھی کہا کہ سیکورٹی اداروں کو بھی ان مواصلاتی ذرائع تک رسائی ہونی چاہئے جو کہ اب دہشت گرد استعمال کرے ہیں۔ برطانیہ کی ڈومیسٹک انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو کے سر برا ہ اینڈیو پارکر نے کہا ہے کہ ملک میں ہزاروں اسلام پسند موجود ہیں۔ پارکرکا کہنا ہے کہ ان کی ایجنسی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محاذوں پر خطرات کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی گروہ القاعدہ اور اس سے منسلک دیگر گروہ براہ راست اور فوری خطرہ ہیں اور شام کے بارے مین تحفظات رکھنے کی کافی وجوہات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو درپیش خطرات بہت متنوع ہوتے جارہے ہیں تاہم یہ معاملہ بر قرار ہے کہ یہاں کئی ہزار اسلامی انتہا پسند ہیں جو برطانوی عوام کو اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔ اینڈ ریو پارکر نے کہا کہ کسی فرد کو جاننے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اس کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ ہمارے ریڈار پر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ لازما ہم باریک بینی سے آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ القاعدہ اور جنوبی ایشیا اور جزیرہ نما عتب میں اس کے حمایتی ساتھیوں سے برطانیہ کو فوری اور برا ہ راست خطرات لاحق ہیں۔ ایم آئی فائیو کے سر براہ نے شام کے جاری تنازعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ شام میں جاری لڑائی میں شرکت کے لیے برطانیہ کے لوگوں کی روانگی کے رجحان پر فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مغربی حکومتوں کے لیے باعث تشویش ہے ۔ برطانیہ میں مقیم جہادی ایک دن شامی محاذ جنگ سے واپس آئیں گے اور پھر اپنی صلاحتیوں کا استعمال یہاں کے عوام پر کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا میں دہشت گردوں کو اب بہترین مواصلاتی سہولیات میسر ہیں ، جن میں ای میل ، انٹرنیٹ ٹیلی فون، ان گیم کمیونیکیشن، سوشل نیٹ ورکنگ، گمنام چیٹ رومز اور موبائل ایپس جیسی سہولیات میسر ہیں۔

MI5 chief Andrew Parker warns of Islamist threat to UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں