حج کی آ ڑ میں سیاست چمکانے والوں کو سزا - سعودی وزیر حج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

حج کی آ ڑ میں سیاست چمکانے والوں کو سزا - سعودی وزیر حج

سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ حج کے موقع پر کسی قسم کی سیاسی سرگرمی، جلسے جلوس، اور احتجاجی ریلی کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزیر جح ڈاکٹر بندر بن حجار نے ایک انٹر یو میں کہا کہ فریضہ حج کی ادئیگی کیلئے دینا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمان ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ان کی خدمات ہماری بنیادی ذمہ داری ہے لیکن انہیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہونے دی اجائے گا۔ حجاج کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حج کے مقدس فریضے کو سیاسی سرگرمیوں سے آلودہ کرکے اس کارعظیم کے ثواب کو ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر کسی گروپ کو ریلیاں نکالنے ، سیاسی پمفلٹ تقسیم کرنے یا خلاف ضابطہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر سخت سزا دی جائے گی۔ حجاج کرام کو پر امن رکھنے اور ان کی تمام تر توجہ مناسک حج کی جانب مبذول کرانے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کو متعین کیا جارہا ہے۔ سعودی وزیر حج نے حجاج کرام سے بھی اپیل کی وہ اپنی تمام توجہ مناسک حج اور عباد ت پر مرکوز رکھیں اور کسی ایسی سرگرمی سے سختی سے اجتناب برتیں جس کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہوں۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں ڈاکٹر بندر بن حجار کا کہنتا تھا کہ سینٹرل حج کمیٹی کے چیئر مین اور امیر مکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل کی نگرانی میں مشاعرمقدسہ کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ حکومت مشاعر مقدسہ ( منی ، مزدلفہ ، اور عرفات) میں ایک ہی وقت میں 70لاکھ افراد کی گنجائش پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ یہ منصوبہ بھی جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ وزیر حج نے کہا کہ حرم کی توسیع کے جاری منصوبے کے باعث رواں سال اندرون ملک سے حجاج کرام کی تعداد میں 20فیصد اور بیرون ملک سے 50فیصد کم کی گئی ہے۔ تاکہ حج کے موقع پر تعمیراتی کام متاثر نہ ہو۔ مطاف کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے میں ڈیڑھ لاکھ افرا د طواف کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں