تمباکو نوشی کے خلاف یورپی یونین میں سخت قانون منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-10

تمباکو نوشی کے خلاف یورپی یونین میں سخت قانون منظور

یورپی پارلیمنٹ نے نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے رجحان کو کم کرنے ، اسے غیر مقبول بنانے اور اس کی فروخت کم کرنے کے لیے ایک سخت قانون کی منظوری دے دی ہے۔ یورپی پارلیمنٹ نے منگل کے روز جہاں تمباکو نوشی کے رجحان کو کم کرنے کے لیے ایک سخت قانون کو منظور کیا ہے وہیں اس نے ای سگریٹ یا الیکٹرونک سگریٹ کی صنعت کے اس مطالبے کو مسترد کردیا ہے کہ ان سگریٹوں کو ادویا ت کے درجے میں رکھا جائے ۔ اس فیصلے کے بعد خاصے مقبول "ای سگریٹ" تمباکو سگریٹ بیچنے والی دکانوں ہی میں رکھے جائیں گے، صرف اس طرح کے ان سگریٹوں کو اس سے استغثی حاصل ہوگا جو یہ ثابت کرسکیں گے کہ وہ علاج کا کام بھی کرتے ہیں ۔ اس نوعیت کے سگریٹ بنانے والے والی کمپنیوں نے اس بات کی بہت کوشش کی تھی کہ اس عام سگریٹ کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے۔ یور پی پارلیمنٹ کے اراکین نے اس سگریٹ کی نابالغوں کو فروخت کی بھی ممانعت کردی ہے اور ان کے اشتہارات بھی نہیں کیے جاسکیں گے۔ خیال رہے کہ ستر فیصد افراد اٹھارہ سال سے کمر عمر میں تمباکو نوشی کو کا آغاز کرتے ہیں جب کہ چورانوے فیصد پچیس برس کی عمر سے قبل۔ یورپی یونین کی نئی قانون سازی کے ذریعے کوشش کی گئی ہے کہ نوجوانوں میں تمباکو نوشی کو غیرمقبول بنایا جائے۔ یورپ میں تقریبا سات لاکھ افراد ہر برس تمباکو نوشی اور اس سے جڑے نشوں کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔اس قانون کا یورپی یونین کی اٹھائیں رکن ریاستوں سے منظور ہونا باقی ہے۔ اس کے نافذالعمل ہونے کے بعد سگریٹ بنانے والے اداروں پر لازم ہوگا کہ وہ سگریٹ کی ڈبیا کے پینسٹھ فیصد حصے پر تمباکو نوشی کے مضراثرات کے حوالے سے اشہتارات دیں جب کہ سگریٹ کی برانڈکا نام ڈبیا کے نچلے حصے پر دیا جائے۔

Tough anti-smoking regulations approved by EU lawmakers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں