جگن اور نائیڈو نے علیحدہ تلنگانہ کے قیام کی تحریری تائید کی تھی - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

جگن اور نائیڈو نے علیحدہ تلنگانہ کے قیام کی تحریری تائید کی تھی - ڈگ وجئے سنگھ

jagan and naidu
وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی اور تلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی ) کے صدرنارا چندرا بابو نائیڈو نے علیحدہ تلنگانہ کے قیا م کی تحریری تائید کی تھی۔اس بات کا اظہار کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج یہاں کہا۔ انہوں نے بتا یا کہ ہمارے قبضہ میں جگن اور نائیڈو کے مکتوبات موجود ہیں جن سے تلنگانہ کے منصوبے کی ان کی جانب سے تائید کا ثبوت فراہم ہوتاہے۔آندھرا پردیش میں کانگریسی امور کے انچارج سنگھ نے دار الحکومت میں صحافیوں کو یہ بات بتائی۔انہوں نے دونوں قائدین سے تلنگانہ کی مخالفت میں بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کی بھی اپیل کی۔ سینئر کانگریس قائد سنگھ نے بتا یا کہ ریاستی چیف منسٹر نے اس مسئلہ پر استعفی پیش نہیں کیا ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ کہ کرن کمار ریڈی ایک سخت گیر کا کام انجام دے رہے ہیں لیکن تا حال انہوں نے استعفی دینے کا پیشکش نہیں کیا ہے۔ کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ اور وائی ایس آر ( یوجنا سرامیکا رعیتو۔ نوجوانان، مزدور وکسان) کانگریس پارٹی کے سر براہ جگن موہن ریڈی ہفتہ کو حیدر آباد میں غیر معینہ مدت تک کی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کی تقسیم کے مرکز کے فیصلے کے خلاف آج دہلی میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ 3اکتوبر کو مرکزی کابینہ نے ریاست آندھر ا پردیش میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی تجویز کو منظوری دی تھی جبکہ حیدر آباد دس سالہ مدت تک مشترکہ دارالحکومت رہے گا۔ سنگھ آندھر ا پردیش کے ہڑتالی سرکاری ملازمین سے دوبارہ رجوع بہ کار ہونے کی اپیل کرتے ہوئے حیدر آباد کے لیے ترقیاتی پیکیج کا بھی تیقن دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹیوٹر پر اپنی تحریر میں انہوں نے آندھرا پردیش کے ہڑتالی سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ہڑتال کو معطل کرتے ہوئے دوبارہ رجوع بکار ہوجائیں۔ انہوں نے حیدر آباد میں سیکوریٹی ، تعلیم ، صحت و روزگار اور ترقیاتی پیکیج پر سیما ۔ آندھرا کے عوام کے حقیقی اندیشوں کی یکسوئی کا بھی تیقن دیا۔ سیما ۔ آندھرا کے عوام گزشتہ دو ماہ سے علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے ساتھ آندھرا پردیش کی تقسیم کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ سیما ۔ آندھرا برقی ملازمین نے سیما۔ آندھرا الکٹریسٹی ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی ( جے اے سی ) 6اکتوبر سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا۔ آندھرا پردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس ( اے پی این جی او ز) نے بھی آج سے سمیکھیہ آندھرا ( متحدہ آندھرا) کے لیے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی این جی اوز میں اساتذہ اور آ ٹی سی ملازمین بھی شامل ہیں جوکل تک سیما ۔ آندھرا علاقہ کے 13اضلاع میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ساحلی آندھرا اور رائلسیما جیسے علاقوں کے تمام 13اضلاع جنہیں مشترکہ طور پر سیما۔ آندھرا کہا جاتا ہے، کل تک وہ 13اگست سے غیر معینہ کی ہڑتال کے نتیجے میں مفلوج رہے ہیں۔ سرکاری آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کار پوریشن کی 12ہزار سے زائد بسیں بھی غیر متحرک رہیں۔

Jagan, Naidu sent letters supporting Telangana: Digvijaya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں