دلتوں کو کانگریس میں مزید نمائندگی پر زور - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-09

دلتوں کو کانگریس میں مزید نمائندگی پر زور - راہل گاندھی

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دلتوں تک رسائی حاصل کرنے کی ایک کوشش کرتے ہوئے آج کانگریس میں اس برادری کو مزید نمائندگی دینے پر زور دیا ۔ انھوں نے بی ایس پی سر براہ مایا وتی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر دلت قائدین کو ابھرنے کا موقع نہیں دے رہی ہیں۔ دلتوں کی با اختیاری کے موضوع پر قومی دارالحکومت میں 2یکے بعد دیگرے منعقد ہونے والی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن پربھی حملہ کیا اور کہا کہ وہ ( اپوزیشن جماعتیں ) 2014کے انتخابات میں ناکام ہوجائیں گی کیوں کہ انھوں نے دلتو ں کو نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کھبی ان کے گھر جانے، ان کا ہاتھ تھامنے یا ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ دلت برداری کو کامیابی حاصل کرنے عطارد کی رفتار سے بچنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے وگیان بھون میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کسی شئے کی رفتار سے بچنے کے نظریہ کو سمجھانے علم نجوم کا سہارا لیا۔ وگیان بھون میں درج فہرست ذاتوں کی با اختیاری کے لیے قومی شعور بیداری کیمپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا بی آر امبیڈکر پہلے دلت تھے جنھوں نے رفتار سے بچنے کا نشانہ حاصل کیا ااور ان کے بعد کانشی رام نے توانائی کے اس رخ مو ڑا جو تحفظات کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔ تاہم بہوجن سماج پارٹی قائد و سابق چیف منسٹر اتر پردیش مایا وتی نے دلت قیادت پر قبضہ کرلیا ہے اور دوسروں کو ابھرنے کا موقع نہیں دے رہی ہیں۔ کانگریس قائد نے کہا کہ اگر اس تحریک کو آگے بڑھانا ہے تو اس میں لاکھوں دلت قائدین کی شرکت ضرورت ہے۔ انھوں نے کانگریس کے ممتا دلت قائدین سے کہا کہ وہ پنچایت ، ایم ایل اے ، ایم پی اور پالیسی لیول پر منظم انداز میں قیادت کو تیار کریں۔ راہول گاندھی نے بعد ازاں تالکٹورہ اسٹیڈیم میں خطاب کیا اور دلتوں کو کانگریس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ۔ انھوں نے دلت ادھیکار دیوس تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں انھیں جتنی بھی نمائندگی دی جائے کم ہے۔ یہ لوگ کانگریس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ۔ ہمیں ان کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہئے ۔ راہول گاندھی زندہ باد، راہول گاندھی کمزوروں کے مسیحا اور ہندوستان کا ابھرتا ہوا ستارہ جیسے بلند بانگ نعروں کے درمیان انھوں نے کہا کہ کانگریس دلتوں کو با اختیار بنانے، انھیں تربیت دینے اور تعلیم یافتہ بنانے ہر ممکن قدم اٹھائے گی ۔اسٹیڈیم میں موجود ووالمیکی برادری کے نوجوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ آخری صفوں میں بیٹھے ہوئے ان لوگوں کو سامنے لانا چاہئے۔ یہ چہرے ودھان سبھا اور لوک سبھا میں نظر آنا چاہئیں ۔ حاضرین نے تالیوں کی زبر دست گڑ گڑاہت میں ان کی اس بات کا خیر مقدم کیا۔ راہول نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی نشانہ تنقید کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس غریبوں کی پارٹی ہے۔

Rahul Gandhi advocates greater representation for dalits in Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں