ہندوستان میں افراط زر بڑھ کر 6.46 ہو گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

ہندوستان میں افراط زر بڑھ کر 6.46 ہو گیا

india inflation
دیگر ترکایوں اور پھلوں کے ساتھ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مسلسل4مہینہ کے لیے ستمبر میں افراط زر بڑھ کر 6.46فیصد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آر بی آئی کے لیے اس ماہ کے اختتام میں مقررہ مالیاتی پالیسی جائز ے میں سود کی شرح میں کٹوتی کے لیے مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ہول سیل قیمت کے جدول پر مبنی افراط زر اگست میں6.1فیصد تھااور سابقہ مہینہ میں 5.85فیصد تھا۔پیازکی قیمتوں میں بھاری اضافہ دیکھا گیاہے جوایک سال میں ماہ ستمبر کے دوران پڑھ کر323فیصد ہوگئی ہے۔عمومی طور پرترکاریوں کی قیمت میں 89.37فیصد کا اضافہ ہواہے جس نے عام آدمی کے لیے زندگی مشکل بنادی ہے۔پھلوں کی قیمتیں بھی اس ماہ کے دوران سال بہ سال 13.54 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔حکومت کی جانب سے آج جاری کردہ ڈاٹا کے مطابق گزشتہ سال ماہ ستمبر میں غذائی افراط زر18.40فیصد تھا۔سابقہ مہینہ میں غذائی کی قیمتوں میں بھی18.18فیصد کا اضافہ ہواہے۔پکوان گیاس اور پٹرول کی قیمت میں بھی سالانہ بنیاد پر ترتیب وار9فیصد اور9.64فیصد کا اضافہ دیکھاگیا۔تاہم انڈا،گوشت ،مچھلی اور تیارشدہ غذائی اشیاء جیسے مشروبات کے علاوہ تمباکوکی اشیاء کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے۔مجموعی طور پر تیار کردہ اشیاء کی قیمت میں سالانہ بنیاد پراس ماہ کے دوران 2.03فیصد کا اوسط اضافہ دیکھا گیا ہے۔ریزروبینک 29اکتوبرکو اپنے دوسری سہ ماہی مالیاتی پالیسی کا جائزہ لینے والا ہے اور اس کو معاشی سرگرمیوں کو جہت عطاکرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے وقت بڑھتے ہوئے افراط زر کو مد نظر رکھناہوگا۔

India's annual inflation rate rises further to 6.46% in September

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں