مسلمانوں کیلئے 10 فیصد علیحدہ کوٹہ کا مطالبہ - مولانا محمود مدنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

مسلمانوں کیلئے 10 فیصد علیحدہ کوٹہ کا مطالبہ - مولانا محمود مدنی

maulana mahmood madani
جمعیتہ العلماء ہندنے اس بات کانوٹ لیتے ہوئے کہ حکومتوں کی تبدیلیوں کے باوجود ملک کے مسلمان پسماندہ رہے ہیں،آج مطالبہ کیاہے کہ مسلمانوں کو10فیصد علیحدہ کوٹہ دیاجائے اوراس میکانزم کو ختم کیاجائے جس کے تحت وہ(مسلمان)،دیگرپسماندہ طبقات (او بی سی) تحفظات کے فوائد کے حقدار ہیں۔جمعیتہ العلماء کے جنرل سکر یٹری سید محمود مدنی نے یہاں کہا کہ او بی سی کے موجودہ کوٹہ کے فوائد،مسلمانوں تک نہیں پہنچ پارہے ہیں کیونکہ ذات پات کی بنیادپرتفاوت اورجانبداری پائی جاتی ہے۔بااثرذاتواں والے زیادہ سے زیادہ مراعات/فوائدحاصل کررہے ہیں ''مولانا نے مطالبہ کیا کہ رنگناتھ مشراکمیشن کی سفارشات کے مطابق کوٹہ فراہم کیا جائے۔مسلمانوں کی بہبود کے لئے زیادہ جامع طریقہ اختیارکیاجائے اور مسلمانوں کے تعلق سے لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے ضرورت ہے۔انہوں نے تلقین کی کہ مسلمانوں کو خود بھی ،معاشرہ کے بدلتے رجحانات سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔

JUH national general secretary Maulana Mahmood Madani Demands for quota for the entire Muslim community

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں