حجاج کرام تحائف کی خریدی میں مصروف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

حجاج کرام تحائف کی خریدی میں مصروف

اقطاع عالم سے اس مقدس سرزمین پر آئے لاکھوں عازمین جو سعادت حج سے مشرف ہوچکے ہیں، اب اپنے ارکان خاندان اور احباب کے لئے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ سے تحائف کی خریدی میں مصروف ہیں۔ یہ حجاج کرام ، ان تحائف کو ایک یادگار کے طور پر لے جانا چاہتے ہیں۔ بتا یا جاتا ہے کہ مکہ معظمہ سے ، بہ اعتبار مجموعی سال حال 400ملین ریال(40کروڑ ریال ) کے تحائف خریدے جاچکے ہیں۔ متعدد حاجیوں نے اپنے لئے کفن خریداہے تاکہاس دنیاسے ان کے آخری تعلق کا بھی کچھ رابطہ، مکہ معظمہ کی کسی شے رہے ۔اخبا رالمدینہ نے یہ اطلاع کی ہے ۔ مکہ معظمہ کے بازاروں میں خریداروں کی بڑی دھوم ہے اور وہ اپنے اپنے ممالک کو واپسی سے قبل تحفے خریدتے جارہے ہیں جن میں تسبیحات ، جا نما ز اور بعض ایسی اشیا بھی شامل ہیں جو مکہ معظمہ میں تیار کی جاتی ہیں۔ افریقی ممالک سے آئے حجاج کرام ، ملبوسات اور کھجور کی خریدی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایشیا سے تعلق رکھنے والے بیشتر حجاج کرام، مختلف اقسام کے پارچہ جات اور ملبوسات خرید رہے ہیں جبکہ ایرانی حجاج کرام،برقی سازوسامان اور ملبوسات خریدنے میں مصروف ہیں۔مسجدالحرام کے قریب وجوار میں واقع بازاروں کے بیشترتاجروں/سیلزمینوں کا کہناہے کہ سال حال،حاجیوں کی تعدادمیں کمی اورمکہ معظمہ میں حجاج کرام کے ٹھہرنے کے مقامات کے سامنے غیرقانونی فروخت کنندگان کی موجودگی کے سبب کوئی(زیادہ)منافع نہیں ملا۔مکہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے بورڈآف ڈائر کٹرس کے رکن جمیل القریشی نے بتایا کہ حجاج کرام سال حال،تحائف کی خریدی پر تقریبا400ملین سعودی ریال خرچ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مکہ معظمہ سے تحائف کی خریدی کا مقصدیہ ہے کہ یہ تحائف ارکان خاندان یا احباب کو دےئے جائیں تاکہ مکہ معظمہ کی یاددلوں میں تازہ رہے۔انہوں نے بتایاکہ''بعض لوگ اپنی مرضی سے یہ تحائف خریدتے ہیں جبکہ بعض دیگرحجاج،اپنے ارکان خاندان اوراحباب کی فرمائش پریہ خریدی کرتے ہیں۔بعض حجاج کرام کا خیال ہے کہ مکہ معظمہ سے خریدے جانے والے تحائف بابرکت ہوتے ہیں۔بلاشبہ مکہ معظمہ،ایک سرزمین رحمت ہے اور یہاں کی ہر چیز پررحمت سایہ فگن ہے''۔جمیل اقریشی نے مزید کہاکہ''موصولہ اطلاعات سے ظاہر ہوتاہے کہ جاریہ زمانہ حج میں پارچہ جات،قالینوں اورتسبیحات کا کاروبارزوروں پررہا۔حاجی حضرات، کم وزنی اورکم قیمت کے تحائف اور سامان خریدنے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔قیمتی پتھروں سے بنی ہوئی تسبیحات ان حاجیوں کے پسندیدہ تحائف میں شامل ہیں۔

Hajj pilgrims engaged in purchasing gifts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں