ہندوستانی لڑکی کو دولت مشترکہ یوتھ ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-20

ہندوستانی لڑکی کو دولت مشترکہ یوتھ ایوارڈ

Priti-Rajagopalan
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد کرنے والی ایک ہندوستانی کو دولت مشترکہ یوتھ ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔23سالہ پریتی راجا گوپالن کو ان کے کام کے لئے5000پاؤنڈکی رقم دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں لندن میں واقع دولت مشترکہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔پریتی نے بتایا کہ وہ اس رقم سے ارنب آرگیانک قارمنگ پراجکٹ شروع کرنے کامنصونہ رکھتی ہے۔اس پراجکٹ میں شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے مقامی آبادی کے لیے غذاکی فراہمی کو یقینی بنایاجاتاہے۔ترقیاتی کاموں میں نوجوانوں کو حصہ لینے کی ترغیب دینے کے مقصد سے یہ ایوارڈدیاجاتاہے۔18برس کی عمر سے ہی پریتی نے ہندوستان میں کچرے کوقابل استعمال بنانے کا ایک پراجکٹ شروع کیاتھا۔اس نے اپنے چنددوستوں کی مددسے200اسکولوں اور40یونیورسیٹیوں کے طلباء کو تربیت فراہم کی تھی۔اس تربیت میں کچرے سے ایسی اشیاکو الگ کرنے کی تربیت فراہم کی گئی تھی جو کسانوں کے استعمال میں آسکتی ہیں۔اس کے بعد پریتی نے دیہی خواتین اور بچوں کو اپنے طورپر سولارپیانل اور واٹرپیوریفائرس تیار کرنے کی تربیت بھی فراہم کی تھی۔

Climate change activist wins pan-Commonwealth Youth Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں