مسلمانوں کی ترقی و تحفظ کو یقینی بنائیں گے - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

مسلمانوں کی ترقی و تحفظ کو یقینی بنائیں گے - بی جے پی

bjp mukhtar abbas naqvi
بی جے پی ملک کے مسلمان کے دل ودماغ سے عدم تحفظ کا خوف نکال کر انکی تعلیم،ترقی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی تاکہ مسلم طبقے کے لوگ بے خوف ہوکرہندوستان کی ترقی میں نمایاں کردار اداکرسکیں۔بی جے پی کے قومی نائب صدرمختارعباس نقوی نے یو این آئی اردوسروس سے بات چیت کرتے ہوئے آج یہاں ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ان کی صدارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کی بہبود سے متعلق ایک کمیٹی بنائی ہے جواس سلسلہ میں ویژن پیپرتیار کر کے اس پر عملد آمد کے لئے پارٹی کے سامنے پیش کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس ویژن پیپرمیں نہ صرف مسلمانوں کی ترقی اور تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق تجاویزپیش کی جائیں گی بلکہ پارٹی ان سے جووعدہ کرے گی ایک سال کے اندراس کی ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر)پیش کرنے کابھی التزام کیاجائے گاتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جو وعدے کئے جائیں انہیں پوارکرنے کی گارنٹی بھی دی جائے۔گجرات کے وزیراعلی نریندرمودی کو بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں نقوی نے دعوی کیاکہ مودی ہی کانگریس کے نام نہادسیکولرام کاصحیح جواب دینے کے ساتھ ساتھ پارٹی میں نیاجوش بھرسکتے ہیں۔بی جے پی کے نائب صدرنے الزام لگایاکہ سیکولرزم کا دعوی کرنے والی پارٹیوں کی حکومت نے آج ملک میں ایسے حالات پیدا کردیے ہیں کہ جہاں کہیں بھی کوئی دہشت گردانہ واقعہ ہوتاہے اس کے لئے فورا مسلم تنظیموں کو موردالزام ٹھہراکران کے بے قصور نوجوانون کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجاتاہے پھر اس کے بعدمظالم کاایک سلسلہ شروع ہوجاتاہے اورایک عرصہ کے بعد ثبوت کے فقدان کی وجہ سے یہ مسلم نوجوان عدالت سے بے گناہ قراردے دےئے جاتے ہیں لیکن تب تک ایسے نوجوانون کا کیریر تباہ ہوجاتاہے۔یہی طریقہ1980کی دہائی میں سکھوں کے ساتھ بھی اپنایا گیا تھا۔

BJP will ensure the development and protection of muslims - Mukhtar Abbas naqvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں