علحدہ تلنگانہ کو کابینہ منظوری میں تاخیر کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-02

علحدہ تلنگانہ کو کابینہ منظوری میں تاخیر کا امکان

تلنگانہ کی تشکیل کو مرکزی کابینہ کی منظوری میں تاخیر کا امکان ہے ، کیونکہ وزرات داخلہ نے ہنوز نوٹ کو قطعیت نہیں دی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کابینہ میں پیش کئے جانے والے مسودے کو منظوری نہیں دی ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ شنڈے ، وزیر دفاع اے کے انتونی کی زیر قیادت قائم کردہ اعلی سطح کی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار کر رہے ہیں جو علحدہ تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق کانگریس ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے اندیشوں کے ازالہ کا جائزہ لینے کے لئے قائم کی گئی۔ وزیر داخلہ توقع ہے کہ اس مسودہ کو صدر کانگریس سونیا گاندھی اور وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بھی پیش کریں گے تاکہ اس کی سیاسی منظوری حاصل کی جاسکے جس کے بعد یہ مسودہ وزرات قانون کو قانونی منظوری کے لئے روانہ کیا جائے گا اور پھر اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ کی طرف سے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو منظوری کے بعد توقع ہے وزراء کا گروپ قائم کیا جائے گاجو آندھر ا پردیش کی تقسیم سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لے گا جس کے بعد توقع ہے کہ نئی ریاست کی تشکیل کے تعلق سے قرار دارد آندھر پردیش اسمبلی کو روانہ کی جائے گی۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے 30جولائی کو منعقدہ اپنے اجلاس میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے مرکز سے دستور کے مطابق علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے اقدامات شروع کرنے کی خواہش کی تھی جس کے بعد سے آندھر ا پردیش کے غیر تلنگانہ علاقوں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسوں سیشن میں بھی سیما ۔ آندھر علاقہ کے کانگریس اور تلگو دیسم ارکان پارلیمنت نے آندھر پردیش کی تقسیم کی کوشش کے خلاف احتجاج درج کروالیا۔

Cabinet's approval for creation of Telangana likely to be delayed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں