برونی میں سخت اسلامی سزائیں متعارف کرانے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

برونی میں سخت اسلامی سزائیں متعارف کرانے کا اعلان

قدامت پسند ی کی طرف بادشاہت کے ایک تازہ اقدام میں برونی کے سلطان نے آج اعلان کیا کہ زنا جیسے جرائم کے لیے مرحلہ وار انداز میں سخت اسلامی سزائیں متعارف کرائی جائیں گی جن میں سنگسار کرنا بھی شامل ہے۔ سلطان حسن البلقیہ نے جن کا شمار دنیا کے دولت مند ترین افراد میں ہوتا ہے ۔ اپنے ایک خطاب میں کہا کہ گذشتہ کئی سال سے سرگرم شرعی قانونی کمیٹی کو قانونی موقف دیدیا گیا ہے اور آئندہ 6ماہ میں مرحلہ وار انداز میں اسلامی سزائیں متعارف کروائی جائیں گی۔ مخصوص مقدمات کی نوعیت کی بنیاد پر سزائیں سنائی جائیں گی۔ زنا کے مرتکبین کو سنگسار کیا جائے گا، چوری کرنے والوں کے ہاتھ کاٹے جائیں گے اور حمل ساقط کرنے والوں اور شراب نوشی کے مرتکبین کو کوڑے لگانے کی سزا سنائی جائے گی۔ 67سالہ سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ محض اللہ کا فضل و کرم ہے کہ ہم اس قانون کو نافذ کرنے والے ہیں، اور اس طرح ہم اللہ کے تئیں اپنے فرض کی تکمیل کر رہے ہیں۔ برونی، اس کے پڑوسی مسلم ممالک ملایشیا اور انڈونیشیا کے مقابلہ میں زیادہ قدامت پرست اسلامی ملک ہے اور یہاں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔دیگر مذاہب کے افراد کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر ہے ۔ یہ بات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی کہ نئے ضابطہ فوجداری جس کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہوگا، پر کتنے جارحانہ اندازمیں عمل آوری کی جائے گی۔

Brunei's sultan announces strict Islamic penalties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں