Fire rages through biscuit warehouse located at Indian Corporation compound, Bhiwandi for almost a day
بھیونڈی کے گودام علاقہ واپوڑہ میں واقعہ ہندوستان کارپوریشن کے گودام جس میں برٹانیہ بسکٹ کا گودام تھا گز شتہ شب تقربیا نو بجے آگ لگ جانے سے اب تک کل بارہ گو دام جل کر خاک ہوچکے ہیں اس بھیانک آگ پر قابو پانے کیلئے بھیونڈی ،تھانہ ،کلیان ،امبر ناتھ وغیرہ سے درجنوں فائر بریگیڈ بلانے پڑے اسکے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا اور جب تک متصل سارے گودام جل نہیں گے تب تک آگ جلتی رہی ۔تفصیلاتک مطابق بھیونڈی کے گودام علاقوں میں مسلسل چوری ڈاکہ زنی اور نقب زنی کے واقعات یو پیش آتے ہی رہتے ہیں مگر انھیں واردا ت کی طر ح مسلسل آگ لگنے کی واردات بھی پیش آتی رہتی ہے اور آگ بھیانک ہوتی ہے کہ بجھنے کانام نہیں لیتی ۔بھیونڈی پولیس کیلئے یہ واقعہ کافی سر درد بناہواہے اور چونکہ یہ گودام علاقے بھیونڈی کا رپوریشن سے باہرنہیں اور کئی طرح کے ٹیکس سے بچنے کیلئے لوگ یہاں گودام بناتے ہیں اور ہندوستان کی تمام بڑی کمپنیوں کے گودام یہاں ہیں۔ بلکہ اس علاقہ کو ایشیاء کی سب سے عظیم گودام مندی کا ٖفخر حاصل ہے۔ مگر ان میں پچاس فی صدی سے زائد غیر قانونی گودام بتائے جاتے ہیں اور بہت سارے گوداموں میں غیر قانونی اشیاء رکنھے والے غیر قانونی چیزوں کی ملاوٹ وخر ید وفروخت کا کام بھی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ بلکہ کئی مشہور کمپنیوں کے سامان پر لگائے جانے والے لبیل نقلی سامانوں پر لگاتے ہوئے پکڑے جانے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں ۔تاہم گزشتہ روز داپوڑہ میں واقع انڈیا کارپوریشن کے گودام میں سب سے زیادہ برٹانیہ بسکٹ کے جلنے کا نقصان ہواہے اور کرڑوں کے مال جل کر خاک ہوجانے کی اطلاع ہے ۔ّآگ لگنے کا کوئی سبب اب تک نہیں آسکا ہے تحقیقات جاری ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں