موثر سیاسی ڈھانچہ قومی سکیورٹی حکمت عملی کا اہم جز - نائب صدر حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-15

موثر سیاسی ڈھانچہ قومی سکیورٹی حکمت عملی کا اہم جز - نائب صدر حامد انصاری

hamid ansari
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج ہندوستان میں ایک رسمی قومی سلامتی حکمت عملی کی دستادیز کے فقدان پر تنقیدکی جوسرکاری طور پر سکیورٹی کوایک جامع رسائی دے سکتی ہے اور ذمہ دارانہ سیاسی ڈھانچہ کی اہمیت اجاگرکی اورکہاکہ کارکرقومی سکیورٹی حکمت عملی کے ایک اہم جز موٹرسیاسی ڈھانچہ پریہاں نیشنل ڈیفنس کالج میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرانصاری نے کہا کہ پائیدارسکیورٹی صرف ایک مضبوط سماج،معیشت،دفاعی تیاریوں اور ذمہ دارانہ سیاسی ڈھانچہ کے ذریعہ مربوط کردہ اس کے سفارتی ادارہ جات کی اہلیت کے ذریعہ ممکن ہوسکتی ہے۔ہندوستان میں ہمارے پاس سکیورٹی کو سرکاری طورپرایک جامع رسائی کے لیے قومی سلامتی عملی دستاویزکی شکل میں ایک رسمی دستاویزنہیں ہے۔ملک کے لیے پائیدارقومی سلامتی اچھی صحت اور اس کے سماج اورمعیشت کی طاقت اور اس کی دفاعی تیاری اور اس کے سفارتی اداروں کی اہلیت پر منحصر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک مربوط انداز میں ان مقاصدکے حصول کیلئے ایک موثر اور ذمہ دارسیاسی ڈھانچہ ضروری ہے۔وزرات دفاع کی سالانہ رپورٹ کے باب اول سے بعید جاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیشتر مذاکرات صرف روایتی یا فوجی سکیورٹی سے پیدا ہونے والے چیلنج اور صلاصیتوں اور حکمت عملیوں کو مدون کرنے سے متعلق رہے ہیں۔یہ جامع منصوبہ بندی اور تیاریوں تک محدودرہے ہیں اور اس میں تمام ناگہانی واقعات کا احاطہ نہیں کیاگیاہے۔نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ تاریخ،نظریات وفلسفہ کے انجام کے ساتھ بھرپورہے کہ دشمن کے ساتھ پہلے رابطہ میں وجودبرقرارنہیں رہ سکتا۔انسانی سلامتی یاجامع طورپر قومی سلامتی پر توجہ پر نائب صدر نے کہا کہ اس میں بہت کچھ کرناہے کیونکہ حکومتوں اور سماج نے روایتی طورپر اس کے ادار کی پہلوؤں پر توجہ دی ہے اورایک ادراکی فریم ورک تیارکرنے کے لیے چند کو ششیں کی گئیں۔ڈاکٹرانصاری نے کہاکہ سیاسی ڈھانچہ قومی سلا متی اور علاقائی سالمیت کو لاحق داخلی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے میں موثر ہوناچاہئے اور طاقتوروجدید اسلحہ سے لیس مسلح افواج ،نیم فوجی دستوں اور سیول پولیس اداروں کے ذریعہ قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیاجاسکتاہے۔

Vice President's address : "Effective Political Structure-A Critical Ingredient to operationalize National Security Strategy"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں