سری نگر میں 200 سال سے قائم کرانہ دکان - 5 نسلوں کی خدمات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-08

سری نگر میں 200 سال سے قائم کرانہ دکان - 5 نسلوں کی خدمات

قدیم شہر سری نگر میں گذشتہ زائد دو سو برس سے ایک خاندان کی پانچ نسلیں ایک کرانہ دکان چلارہی ہیں جو قدیم روایات ،خدمات دیانتداری اور عوام کے بھروسہ کی آئینہ دار ہے ۔شہر بھر میں یہ دکان "گن وانیس"کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس خاندان کے ارکان، قدیم روایتی انداز میں اس دکان کو چلا رہے ہیں۔ علاقہ زینہ کدل میں زائد از ازدو سال قبل قائم کردہ اس دوکان کو، اس دکان کے بانی نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اب یہ چھوٹی سی دکان 63سالہ غلام وانی چلاتے ہیں ۔ یہ دکان 15ویں صدی عیسوی کے بادشاہ زین العابدین کے مقبرہ کے باہر واقع سڑک کے کنارے واقع ہے۔ زین العابدین کو ان کی دانشمندی اور بصیرت کے سبب بڈ شاہ ( عظیم بادشاہ) کے نام سے یاد کیا جاتا تھا ۔یہ دکان کشمیروں کا انتہائی قابل بھروسہ پتہ ہے اور کشمیری عوام (گاہک)اس دن سے غیر ملاوٹ شدہ بعض اصلی اجناس بشمول مسالئے چائے اور خورونی تیل،پورے بھروسہ کے یہاں سے خریدتے ہیں۔واقعہ یہ ہے کہ روایتی لذیذغذا،وازوان "تیار کرنے والا کوئی بھی مشہور باورچی ،اس وقت تک کہ مسالہ جات اور تیل ،اس شاپ سے نہ خریدے جائیں۔جموں وکشمیر کے ضلع گاندر بل سے تعلق رکھنے والے ایک گاہک بشیر احمد (63سالہ)اپنی ضروری اشیا کی ماہانہ خریدی کے لئے 30کیلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اس دکان کو آتے ہیں۔یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ اعلی معیار کی لذیذغذا اوازوان کا نام دکان کے نام سے تقریبا ہم آہنگ ہوگیا ہے غلام نبی وانی نے اپنی اس دکان کی قدیم اورعظیم فضا کو برقرار رکھا ہے جو گذشتہ 5نسلوں سے پائی جاتی ہے اس دکان میں چھوٹے چھوٹے ٹین کے باکس اوربیاگس بکھرے پڑے رہتے ہیں۔تقریبا 6فیٹ طویل القامت وانی ،کو ایک چوبی کرسی پر شاہانہ اندازمیں بیٹھے رہتے ہیں اور دیکھنے والا حیرت سے یہ سوچتا ہے کہ کوئی عظیم بادشاہ بیٹھا ہے۔وانی کو اپنے گاہکوں کا کافی اعتماد حاصل ہے اورگاہک ان سے خلو ص رکھتے ہیں۔وانی نے بتایا کہ"میری عمر اس وقت بمشکل15سال کی تھی جب میرے والد مجھے لے اس دکان کو پہنچے تھے اور کہا تھا کہ یہ کوئی دوسری کرانہ شاپ نہیں ہے بلکہ یہ دکان وہ (وانی کے والد ) اس کے حوالے کر رہے ہیں۔ میرے والد نے کہا تھا کہ میں اپنے خاندان کا وقار تمہارے تفویض کر رہا ہوں۔ میرے والد نے مجھ سے کہا تھا کہ یہی الفاظ ہمارے آبا و اجداد نے یہ دکان ، آئندہ نسل کو حوالہ کرتے وقت کئے تھے۔

For over 200 years, five generations of this family have been running a grocery shop in the Old city of Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں