راہول گاندھی مظفرنگر کے نوجوانوں سے معافی مانگیں - اعظم خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

راہول گاندھی مظفرنگر کے نوجوانوں سے معافی مانگیں - اعظم خان

سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اور پارٹی میں مسلمانوں کا چہرہ سمجھے جانے والے محمداعظم خان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی مظفرنگر فسادات کے متاثرہ نوجوانوں کے بارے میں اپنے ریمارکس پر معافی مانگیں۔2014لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ اگرکانگریس قائدین معافی نہیں مانگتے ہیں تواس کا مطلب ہہ ہوگا کہ پٹنہ میں نریندرمودی کی ریالی سے پہلے جوبم دھماکے ہوئے ہیں اس میں بھی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے بتصرہ کے بعد ہی پٹنہ میں دھماکے ہوئے ہیں اور اگر وہ معافی نہیں مانگتے ہیں تواس سے غلط اشارے ملیں گے۔اعلی جنس بیورو کے جس عہدیدارنے راہول گاندھی کو مظفرنگر کے نوجوانوں سے آئی ایس آئی کے رابطہ کے بارے میں بتایا ہے اسے ایک سیاستدان کو سرکاری راز کے افشاء کے لئے سزادینا چاہئے۔اعظم خان نے پھر ایک مرتبہ مودی کی جانب سے مسلمانوں کاکتے کے بچے سے تقابل کرنے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اگر ہم کتے کے بچے ہیں تومودی ہمارے بڑے بھائی ہیں اور وہ کتے کے پلے سے تھوڑے بڑے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے شعلہ بیان لیڈر نے مسلم قائدین کو بھی نہیں بخشا۔انہوں نے کہا کہ کچھ مسلم لیڈر یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان مودی کے ساتھ جاسکتے ہیں اگر وہ اپنے نظریات تبدیل کرلیں۔یہ قائدین ایک قاتل کی تائید کرتے ہوئے مسلم برادری کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کوئی بھی مسلمان مودی کو معاف نہیں کرسکتا اور نہ بی جے پی کے نظریات کی تائید کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس پروپگنڈہ پھیلارہی ہے کہ ہندؤوں کو مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ بچے پیدا کرنا چاہئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مردم شماری کے مطابق مسلمان ہندؤوں سے کم بچے پیدا کررہے ہیں۔اعظم خان نے کہا کہ نہ تیرانہ میرایہ ہندوستان سب کا۔نہ سمجھوگئے تو نقصان سب کا۔انہوں نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے سیکولراقدار کی ستائش کی اور لوگوں سے کہا کہ ملائم سنگھ ایک قومی اناثہ ہیں کا تحفظ کرنا چاہئے۔

Azam Khan asks Rahul to clarify his remarks about riot-hit youth demand apologise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں