Digvijaya Singh invites suggestions from Telangana & Seemandhra people
کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج تلنگانہ اور سیماآندھرادونوں علاقوں کے عوام سے خواہش کی کہ وہ ریاست کی تقسیم پر اپنی تجاویز وزراء گروپ کو5نومبر تک پیش کردیں۔قومی دارالحکومت میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ دونوں علاقوں کے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی ٹھوس تجاویزوزراء گروپ کو پیش کریں۔تاکہ انہیں متعلقہ مسودہ بل میں شائع کیاجائے۔7رکنی وزراء گروپ،مرگزی کابینہ نے جاریہ ماہ تشکیل دیاتھا،تاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا طریقہ کاروضع کرے۔گروپ نے دونوں علاقوں کے عوام سے ذریعہ ای میل طلب کی تھیں۔وزراء گروپ کے دواجلاس ہوچکے ہیں اور تیسرااجلاس7نومبر کو مقرر ہے۔گروپ،وزارت داخلہ اور دیگروزارتوں سے کہہ چکا ہے کہ وہ اثاثوں،قدرتی وسائل اور بیوروکریسی کی تقسیم کی رپورٹس اگلے اجلاس میں پیش ہوں گی۔اسی دوران ڈگ وجئے سنگھ نے صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کے نام چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے مکتوب پر تبصرہ سے انکار کیا۔چیف منسٹر نے اپنے مکتوب میں ان دونوں قائدین سے مداخلت کی خواہش کی تھی،تاکہ ریاست کی تقسیم میں دستوری عمل پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں