سید علی شاہ گیلانی پر پابندی ختم - 236 دن بعد آزادی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

سید علی شاہ گیلانی پر پابندی ختم - 236 دن بعد آزادی

Syed Ali Geelani
حریت کانفرنس کے چیرمین سیدعلی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ کے اطراف عائد پابندیاںآج ختم کردی گئیں۔تاہم پولیس نے دعوی کیا کہ حریت لیڈر کو کبھی گھر پر نظربندرکھاہی نہیں گیا۔حریت کٹرگروپ کے ترجمان ایازاکبرنے ایک بیان میں کہا کہ ایک غیرمتوقع تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ مسٹرگیلانی کی رہائش گاہ کے اطراف کئی ماہ سے لگی پابندیاں کل رات9:30بجے کے بعد سے اٹھا لی گئیں۔ان کی رہائش گاہ پر جو پولیس تعینات تھی وہ بھی واپس بلالی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے تاہم کہا کہ گیلانی گھر پر نظربندنہیں رکھے گئے تھے۔اکبر نے کہا کہ84سالہ قائدیکم نومبر کو اپنے آبائی قصبہ سوپور میں ایک جلسہ عام سے سیاسی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز کردیں گے۔گیلانی کی نظربندی سے رہائی تقریبا236دن بعد عمل میںآئی۔حیدر پورہ میں ان کی رہائش گاہ کے قریب تعینات پولیس پیکٹ کل رات ہنادیاگیا۔ابازاکبر کے مطابق ایک سنےئر پولیس عہدیدارنے مسٹر گیلانی کو اطلاع دی کہ اب وہ اپنے گھر کے باہر نقل وحرکت کے لئے آزاد ہے۔نظربندی کے دوران گیلانی نے ایک مرتبہ پولیس کو چکمہ دے کر ایک سمینار سے خطاب کیا تھا تاہم اس دوران سیدعلی شاہ گیلانی کو عیداور جمعہ کی نمازوں کے لئے عیدگاہ یامسجد جانے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔

Police detention come to end after 235 days to Geelani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں