شام بحران پر غور کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

شام بحران پر غور کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس

عرب وزارئے خارجہ کا اجلاس 3نومبر کو قائرہ میں منعقد ہوگا ۔اس اجلاس میں عرب ممالک کے وزارئے خار جہ شام کے مسئلہ پر غور کریں گے۔ اس دوران شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی قاصد الا خضر الا براھیمی پیر کے دن شام پہنچے ۔مصر کے حکام نے بتایا کہ 3نومبر کے اجلاس میں عرب وزارئے خارجہ شام کے بحران پر غور کریں گے۔یہ اجلاس قاہرہ کے عرب لیگ ہیڈ کوا رٹر میں منعقد ہوگا ۔قاصد برائے شام الاخصر الابراھیمی کی جانب سے مختلف ممالک کے دورے کے نتائج پر غور کیا جائے گا ۔اجلاس میں جنیوا دوم امن کانفرنس کے سلسلے میں حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔شامی باغیوں کی درخواست پرقاہرہ میں عرب وزارئے خارجہ کا جنیوا کانفرنس میں چند علاقائی اور چند عالمی طاقتوں کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو تائید حاصل ہوتو اس کا توڑ کرنے عرب ممالک موجودگی کو بااثر بنایا جائے گا ۔ شامی اپوزیشن اتحاد کے صدر احمد عبسی گرجانے عرب لیگ کے سربراہ نبیلالعربی سے خواہش کی کہ شامی اپوزیشن گروپس میں اتحاد پید ا کریں ۔اگرشامی اپوزیشن گروپ جنیوا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریں تو ان گروپ کی سرپرستی کرنے عرب وزرائے سے خواہش کی گئی ہے۔اس دوران الاخضر الابراھیمی پیر دن شام پہنچے۔ ان کا شام کی سرحد پر نائب وزیر خارجہ فیصل مخداد نے خیر مقدم کیا ۔الاخضر الابراھیمی دورہ شام کے دوران جنیوا کانفرنس کے سلسلے میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔ جنیوا امن کانفرنس کا مقصد شامی حکومت اور شامی باغیوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے تاکہ بحران کا حل معلوم کرنے پہل کی جائے ۔ شام میں ڈھائی سال سے خانہ جنگی جاری ہے۔ فریقین میں اب تک 11500سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔لاکھوں شامی عوام پڑوسی ممالک میں پناہ گزیں ہوگئے۔بحران کا حل نکالنے امریکہ اور روس کے درمیان مفاہمت ہوئی اور جنیوا کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Arab foreign ministers to meet over Syria Nov 3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں