مدھیہ پردیش - ممنوعہ تنظیم کے سات ارکان جیل توڑ کر فرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-02

مدھیہ پردیش - ممنوعہ تنظیم کے سات ارکان جیل توڑ کر فرار

جیل توڑ کر فرار ہونے کے ایک دلیرانہ واقعہ میں مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کی جیل سے آج صبح ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موؤمنٹ آف انڈیا ( سیمی ) کے 7ارکان فرار ہوگئے۔ ان کے ساتھ ہی ایک دیگر قیدی بھی جیل سے بھاگ گیا ہے۔ یہ ملزم جیل سے بھاگنے کے بعد راستے میں گشت کرنے والے سپاہیوں سے رائفلیں لوٹ لیں ، وائر لیس سٹس چھین لئے اور ایک موٹر سیکل لے کر فرار ہوگئے۔ جیل توڑنے کے اس واقعہ پر فائرنگ کے تبادلہ کے باوجود روکا نہیں جاسکا۔ مرکز نے مدھیہ پردیش حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ ریاستی حکومت نے ملزمین کی دوبارہ گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی اور ان میں سے ایک کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ( محابس) منی راجو نے بھوپال میں پی ٹی آئی کو بتا یا کہ زیر دریافت قیدیوں نے جیل کی بلند دیوار کو پھلانگنے بیڈ شیٹس کورسی کے بطور استعمال کیا اور جیل کے احاطہ میں موجود دو موٹر سیکلیں لے کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ علی الصبح 3.30بجے پیش آیا ۔ کھنڈوا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج شرما نے بتا یا کہ قیدیوں نے فرار ہونے کے لئے باتھ روم کی دیوار توڑدی جس پر وہاں تعینات دو کانسٹبلس نے انہیں روکنے کو کوشش کی جس پر قیدیوں نے ان پر چاقو ؤں سے حملہ کردیا ۔ انہیں چاقو گھونپنے کے بعد ان کی رائفلیں چھین لیں۔ چیتا فورس کے دو جوانوں نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لیکن وہ دونوں جوانوں پر غالب آگئے اور ان کی رائفلیں اور وائر لیس سیٹس چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی کانسٹبلس لوکیش ہروے اور سرو تیواری کو ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ ان ملزموں پر کھنڈوا میں ہی کچھ سال پہلے انسداد ہشت گردی دستہ ( اے ٹی ایس ) کے جوان سیتا رام یادو سمیت 3افراد کے قتل کا الزام ہے۔ وہیں ادیب مرزا زر تاوان وصول کرنے کے معاملہ میں جیل میں تھا۔ دریں اثنا مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ اوما شنکر گپتا نے بھوپال میں کہا کہ اس واردات میں سیکورٹی کی زبر دست کوتاہی ہوئی ہے اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح ملزمین کی گرفتاری ہے۔ بڑوانی سے موصولہ اطلاع کے مطابق جیل کے وزیر انتر سنگھ نے کہا کہ پرنسپل سکریٹری جیل اور ڈائرکٹر جنرل جیل کو فوری طور پر آج ہی کھنڈوا پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تحقیقات میں جو بھی قصور وار پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سیمی پر 2001میں امتناع عائد کیا گیا تھا بعد میں اس پر انڈین مجاہدین سے روابط کا بھی الزام لگا یا گیا۔ تنظیم کے کئی اہم قائدین اس وقت جیل میں ہیں۔

7 SIMI activists escape from Khandwa jail, one held

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں