مصر میں حق و باطل کے درمیان معرکہ آرائی - یوسف القرضاوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-08

مصر میں حق و باطل کے درمیان معرکہ آرائی - یوسف القرضاوی

شیخ یوسف القرضاوی نے مصر میں جاری وقوعات کو ایسی طاقت جو حق پر نہیں ہے اور ایسے حق پرستوں کے درمیان معرکہ قرار دیا جن کے پاس طاقت نہیں۔ انہوں نے مصر کے غاصبین قاتلین ہیں اور بارگاہ رب میں دعا کی کہ ائے اللہ ان کا خاتمہ کردے۔ مسجد عمر بن خطاب دوحہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے سربراہ الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین شیخ ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے کہاکہ مصرپر غاصبانہ قبضہ کرلینے والوں کا قدرت انتقام ل گی اور ان کے ابطال و مظالم کو عیاں کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہ سوچیں کہ ظالموں سے اللہ رب العزت غافل نہیں ہے۔ انہوں نے مصری ذرائع ابلاغ کی مذمت کی جو صریح جھوٹ کو پیش کرتے ہیں اور مظاہرین کے خلاف کاروائیوں کی ستائش کررہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عطائے اختیار ہنوز ابتلاء ہے جیسا کہ پیغمبر اسلام حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ ہوا اور توثیق کی کہ رابعہ العدویہ میں جو مظاہرے ہوئے ہیں شباب پر رہے ہیں اور عظیم نشاۃ الثانیہ کے پیش خیمہ ہین۔ شیخ القرضاوی نے شیخ الازہر اور مفتی اعظم مصر کے موقف پر تنقید کی اور استفسار کیا کہ جابر و غاصب حکمرانوں کے خلاف مظلوم عوام کا ساتھ نہیں دینا ہے تو تمہار مشن کیاہے۔؟ شام کے حالات پر شیخ یوسف القرضاوی نے کہاکہ رب العظیم شام کے احرار کو عظیم تر کامیابی عطا کرے گا۔ شام پر مغرب کی کاروائی کے بارے میں کہاکہ ہم ان پر حملہ کرنے والوں کی مذمت نہیں کریں گے چونکہ وہ اسی کے مستحق ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا۔ شیخ نے عراق میں تشدد اور ہلاکتوں کی بھی مذمت کی۔

yusuf al-qaradawi on Egypt war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں