07/ستمبر اسلام آباد آئی۔اے۔این۔ایس
صدر پاکستان آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی )کی قیادت دوبارہ سنبھالنے پوری طرح تیار ہیں۔ زرداری کو5ماہ قبل عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پارٹی کی صدارت سے دستبردار ہونا پڑاتھا۔ پی پی پی سکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے بتایاکہ زرداری کو ایک قرار داد کے ذریعہ پارٹی کا صدرنشین مقرر کیاجائے گا۔ روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی عاملہ کمیٹی قرار داد کو منظوری دے گی۔رپورٹ میں کھوسہ کے حوالہ سے کہا گیا کہ زرداری کو صدر پارٹی منتخب کرنا محض ایک رسمی کاروائی ہوگی۔ کیونکہ پارٹی ارکان وکارکن انہیں آج بھی صدرنشین باور کرتے ہیں۔ کھوسہ کے حوالہ سے یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب پی پی پی کو زرداری کی سخت ضرورت ہے کیونکہ پنجاب میں ہمارے سابق موقف کی بحالی ضروری ہے ہم پنجاب کو دوبارہ پی پی پی گڑھ بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ کھوسہ نے ایک اور بات انتہائی واضح انداز میں کہی کہ آئندہ عام انتخابات میں آصفہ اور بلاول بھٹو انتہائی اہم رول ادا کریں گے۔Zardari to head PPP again
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں