ہندوستانی ادیبہ ششمتا بنرجی کو افغانستان میں گولی مار دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

ہندوستانی ادیبہ ششمتا بنرجی کو افغانستان میں گولی مار دی گئی

Indian author Sushmita Banerjee shot dead
طالبان کے چنگل سے چھٹکارا حاصل کرنے والی ششمتا بنرجی کو افغانستان میں گولی مار دی گئی ہے۔ انہوں نے طالبات کو حراست کے دوران تجربات اور مشاہدات پر مبنی آپ بیتی تحریر کی ہے اور اس کی کتاب پر مبنی بالی ووٹ فلم بھی بنائی گئی تھی۔ پکتیکا صوبہ میں 49سالہ ششمتابنرجی کو ان کی رہائش گاہ کے سامنے گولی مار دی گئی۔ ششمتا نے افغانستان کے تاجر جانباز خان سے شادی کرلی تھی اور حال ہی میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گذارنے کیلئے افغانستان منتقل ہوئی تھی۔ آج طالبات ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ان کے شوہر اور دیگر افرادخاندان کو باندھ دیا۔ ششمتا کو باہر لے گئے اور ان پر گولیاں چلائیں۔ طالبان نے ان کی نعش بھی ایک اسکول کے صحن میں دفن کردی۔ ششمتا بنرجی سید کملا کے نام سے بھی جانی جاتی تھیں۔ وہ صوبہ پکتیکا میں ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں اور افغان خواتین کی زندگی پر فلم بندی بھی کررہی تھیں۔

Escape from Taliban Indian author Sushmita Banerjee shot dead after returning to Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں