دیپک سندھو پہلی خاتون چیف انفارمیشن کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

دیپک سندھو پہلی خاتون چیف انفارمیشن کمشنر

Deepak-Sandhu-Chief-Information-Commissioner
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج دیپک سندھو کو عہدہ کا حلف دلایا جو سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی پہلی خاتون چیف انفارمیشن کمشنر بن گئی ہیں۔ سندھو انڈین انفارمیشن سرویس کے 1971ء بیاچ کی سابق عہدیدار ہیں۔ انہوں نے کئی اہم عہدوں جیسے پرنسپال ڈائرکٹر جنرل(میڈیا اینڈ کمیونیکیشن) پریس انفارمیشن بیورو، ڈائرکٹر جنرل ڈی ڈی نیوز و آل انڈیا ریڈیو کے عہدہ پر خدمات انجام دی ہیں۔ 2009ء میں انہوں نے انفارمیشن کمشنر کے عہدہ کا جائزہ لیاتھا۔ انہوں نے کانس، برلن، ویینس اور ٹوکیو بین الاقوامی فلم فیسٹیولس کے علاوہ روس میں دہشت گردی و الکٹرانک ماس میڈیا پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس اور اٹلانٹا، امریکہ اور بیجنگ میں ہیڈس آف نیوز میٹنگوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے ۔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2005ء میں شرو ہونے والا حق معلومات کا سفر محض ایک ابتداء ہے وہ مختلف شراکت داروں کے ساتھ اسے مزید آگے لے جانا چاہتی ہیں۔

Deepak Sandhu Became the First Woman Chief Information Commissioner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں