سنگاریڈی میں ریاستی سطح کے سہ روزہ سائنس فئر کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

سنگاریڈی میں ریاستی سطح کے سہ روزہ سائنس فئر کا آغاز

ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈٹکنالوجی حکومت ہند نئی دہلی کے زیر اہتمام ریاستی سطح کے سائنس فیر سنگاریڈی کے منڈل کونڈاپور کے موضع گرماپورریسیڈنشیل اسکول میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میدک مسٹر جی رمیش نے کہاکہ ریاستی سطح کے اس سہ روزہ پروگرام میں شرکت کرنے والے535طلباء وطالبات کے علاوہ535اساتذہ نے شرکت کی حیدرآباد کے علاوہ دیگر دس اضلاع کے مختلف اسکولس کے طلباء و طالبات نے اپنی جانب سے تیار کردہ سائنس مادلس کو سہ روزہ سائنس فئیر میں پیش کیا۔ سائنس فیرمیں شرکت کرنے والے طلباء کے علاوہ اساتذہ اور دیگر اضلاع کے مہمانوں کیلئے طعام کا انتظام بھی کیاگیا۔ ضلع ڈی ای او جی رمیش نے کہاکہ مرکزی وریاستی حکومت کی جانب سے خانگی و سرکاری ہائی اسکولس کے طلباء کیلئے سائنس فیر میں شرکت کرواتے ہوئے انہیں اپنی مخفی صلاحیتوں کو ابھارنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سطح پر منتخب ہونے والے سائنس فیر طلباء کو ریاستی سطح پر منتخب کرتے ہوئے ماہ اکتوبر8تا10تاریخ کو قومی سطح کے سائنس پروگرام میں شرکت کریں گے ضلع ڈی ای او نے کہاکہ ریاست آندھرا پردیش سے اب تک144طلباء نے سائنس فیر میں اپنے بہترین سائنسی ماڈلس پیش کرتے ہوئے قومی سطح پر منتخب ہوئے جس میں8طلباء کوبہتر سائنسی ماڈلس پیش کرتے ہوئے قومی سطح پر منتخب ہوئے جس میں8طلباء کوبہتر سائنسی ماڈلس پیش کرنے پر ایوارڈس سے نوازا گیا، جس میں شیوائی پلی ہائی اسکول ضلع میدک کے ساتویں جماعت کی طالب مناسا نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں20ہزار نقد رقم حاصل کی جوکہ ضلع میدک کے لئے قابل فخر بات ہے ضلع کلکٹر میدک دیناکر بابو نے کہاکہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹکنالوجی سے واقفیت کروانا ضروری ہے تاکہ وہ آئندہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ضلع و ریاست اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ ایم ایل سی سدھاکر ریڈی نے کہاکہ سائنسی تجربات کے ذریعہ طلباء اپنی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ سائنس فیر کے انعقاد سے طلباء کی معلومات میں اضافہ ہوتاہے انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکولس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو کسی سے کم نا سمجھیں سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے اور یہ طلباء سائنس فیر پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں گوپال ریڈی ڈائرکٹر ایس سی ای آرٹی نے سہ روزہ سائنس فیر پروگرام کامقامی رکن اسمبلی جئے پرکاش ریڈی کے ہمراہ معائنہ کیا۔ اس موقع پر راجیشور ڈی ای او ضلع پرکاشم، گوپال تحصیلدار کونڈاپور، ہری سنگھ ایم پی ڈی ، شوبھارانی، موہن، سامیول اور دیگر محکمہ تعلیمات کے عہدیدار موجود تھے ضلع میدک کے طلباء کی کثیر تعداد اس ریاستی سطح کے فئیر سائنس پروگرام میں دیکھی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں