آندھرا پردیش ڈی جی پی دنیش ریڈی سبکدوش - توسیع کی درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

آندھرا پردیش ڈی جی پی دنیش ریڈی سبکدوش - توسیع کی درخواست مسترد

آندھراپردیش ہائی کورٹ نے آج ڈائرکٹر جنرل پولیس(ڈی جی پی)وی دنیش ریڈی کی درخواست کو مسترد کردیا، جنہوں نے سنٹرل اڈمنسٹر یٹیوٹریبونل کے فیصلہ کوچیلنج کرتے ہوئے اپنی معیاد میں توسیع کی اپیل کی تھی۔ سنترل اڈمنسٹریٹوٹریبونل کی جانب سے ریاستی حکومت کو ستمبر2014ء تک دنیش ریڈی کو بحیثیت ڈی جی پی خدمات میں توسیع کی ہدایت دینے سے انکار کے بعد دنیش ریڈی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔دنیش ریڈی کل خدمات سے سبکدوش ہوں گے جسٹس آشوتوش موہنتا اور جسٹس ڈی شیشادری پر مشتمل ڈیویژن بنچ کی جانب سے درخواست مسترد کئے جانے سے قبل محکمہ پولیس نے شہر میں ایس اے آر سی پی ایل پریڈ گراؤنڈ عنبرپیٹ میں کل وداعی پریڈ کا اعلان کیا ہے ریاستی حکومت نے جمعہ کو محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ وی دنیش ریڈی کے سبکدوشی کے احکامات جاری کردئے تھے۔ وظیفہ کی عمر کی تکمیل پر1977بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر وی دنیش ریڈی 30ستمبر کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ حکومت ڈی جی سطح کے عہدیداروں کی فہرست تیار کررہی ہے۔ جو اس عہدہ پر بھرتی کیلئے یونین پبلک سرویس کمیشن کو روانہ کی جائے گی۔ ذرائع کے بموجب ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو بی پرساد راؤ اس دوڑ میں سب سے آگے بتائے جارہے ہیں جبکہ اروناداس پر اس دوڑ میں شامل ہیں۔1977بیاچ کے امیش کمار اور 1979بیاچ کے بی پرساد راؤ، ٹی پی داس، ایس اے ہدیٰ، ارونا بہوگنا کے علاوہ 1981ء بیاچ کے درگاپرساد اور اے کے خان نام بھی اس فہرست میں شامل ہونے کی توقع ہے جو یونین پبلک سرویس کمیشن کو روانہ کی جائے گی۔ دنیش ریڈی کو دھوکہ دہی کے مقدمہ کا سامناہے۔ ارونا بہوگنا ڈپیوتیشن پر دہلی میں ہیں اگر ان کا اس عہدہ کیلئے تقرر ہوتاہے تو ریاست کی پہلی ڈی جی پی خاتون عہدیدار ہونگی۔ داس اور بہوگنا اس دوڑ میں پرساد راؤ کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

Andhra Pradesh DGP Dinesh Reddy retires

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں