Verdict on Lalu Yadav in fodder scam case today
کئی کروڑ روپیئے مالیتی چارہ اسکام کیس جس میں خاطی قرار دیئے جانے کے بعد سربراہ آرجے دی لالوپرساد یادو کو فوری لوک سبھا کی رکنیت سے محروم ہونے کااندیشہ ہے کہ رانچی کی سی بی آئی عدالت کل فیصلہ صادر کرے گی۔ چھابیاسہ جو غیر منقسم بہار ک احصہ تھا کی ٹریژری سے نقلی بلوں کے ذریعہ 37.7کروڑ روپیئے حاصل کرنے کا پرساد اور دیگر44افراد پر الزام عائد کرتے ہوئے سی بی آئی کیس درج کی تھی۔ خصوصی سی بی آئی جج پرواس کمار سنگھ کی جانب سے کل فیصلہ صادر کئے جانے کے دوران عدالت میں حاضر رہنے 65سالہ پرساد اپنے بیٹے تیجسوی پرتاپ اور کئی پارٹی ارکان کے ساتھ آج رانچی پہنچے۔ سربراہ آرجے ڈی کے علاوہ سابق چیف منسٹر بہار جگدیش مشرا اور رکن پارلیمنٹ جنتادل(یو) جگدیش شرما بھی دیگر ملزمین میں شامل ہیں۔ کل صادر کئے جانے والے فیصلہ میں سربراہ آرجے ڈی اور دیگر کو خاطی قرار دیئے جانے پر دو سال سے زیادہ سزائے قید کی صورت میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے مطابق بہارکی سیاست پر شدید اثرات مرتب ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ لالوپرساد اور دیگر ارکان پارلیمنٹ کو اپنی نشستوں سے محروم ہونا پڑے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں