کیرالا کے غیر مقیم ہندوستانی - 6 ماہ میں 75 ہزار کروڑ روپے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-16

کیرالا کے غیر مقیم ہندوستانی - 6 ماہ میں 75 ہزار کروڑ روپے

کیرالا کے غیر مقیم ہندوستانیوں نے 6ماہ میں 75ہزار کروڑ روپیئے جمع کئے

ایک ایسے وقت جبکہ ملک روپیئے کی قدر میں کمی کے مشکلات سے گذررہاہے ایسے وقت کیرالا کے غیر مقیم ہندوستانی خوشی سے سرشار ہیں۔ کیرالا کے غیر مقیم ہندوستانیوں نے اس سال میں صرف6ماہ کے عرصہ میں75000کروڑروپیئے جمع کروانے کے نشانہ کو پورا کرلیاہے۔ کیرالا کے غیر مقیم ہندوستانیوں نے رقومات جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کیاہے۔ کیرالا کے25لاکھ سے زائد افراد ملک سے ماہر برسرروزگار ہیں، قومی پیداوار میں کیرالا والوں کاحصہ 35 فیصد ہے۔ گذشتہ مالی سال کیرالا غیر مقیم ہندوستانیوں نے60,000کروڑروپیئے جمع کروالے۔ روپیئے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ربع کمی ہوگئی ہے۔ اس سال جون تک مجموعی طورپر239214 کروڑروپیئے جمع کروائے گئے۔ روپیئے کی قدر میں اس کا نتیجہ ہے۔ کیرالا کے زیادہ تر لوگ خلیجی ممالک میں برسرروزگار ہیں۔ کیرالا کے45فیصد غیر مقیم ہندوستانی عرب امارات میں ہیں۔ 25فیصد سعودی عرب میں ہیں۔

Weak rupee a boon as remittance inflows to Kerala top Rs 75,000cr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں