15/ستمبر اقوام متحدہ پی۔ٹی۔آئی
اقوام متحدہ نے شام کی اس درخواست کی قبول کرلیا کہ جس میں شام نے کیمیکل ویپن کنونشن میں شامل ہونے کی درخواست دی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانی کیمون نے شام کے تعلق سے روس اور امریکہ کے درمیان طئے پائے معاہدہ کو عمل میں لانے سے اتفاق کیا۔ شام نے جمعرات کے دن کیمیکل کنونشن میں شامل ہونے کی درخواست پیش کی۔ اس کنونشن کے تحت کیمیائی ہتھیاروں کی ذخیرہ کاری اور تیاری پر پابندی ہے اور اس کنونشن کے تحت ضروری ہے کہ ایسے ہتھیاروں کو تلف کردیاجائے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے شام سے کہاکہ وہ درخواست کی قبولیت سے قبل اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی تفصیل پیش کرے۔ 1992ء کے کیمیکل کنونشن کے نگران کی حیثیت سے بان کیمون نے کل کنونشن میں شام کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔کنونشن میں شام کی شمولیت کی درخواست کی تاریخ کے30دن کے اندر اس کنونشن کا اطلاق ہوجائے گا۔14 اکتوبر2013ء تک اس کنونشن کا اطلاق شام پر ہوجائے گا۔ روسی وزیرخارجہ سرجی لاروف اور امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے درمیان شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے سلسلہ میں معاہدہ طئے پایا۔بان کیمون نے کہاکہ اولین طور پر شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکا جائے گااور شام کے مسئلہ کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد دی جائے گی۔ US, Russia reach agreement to secure Syria's chemical weapons
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں