تیزرفتار ترقی کے لیے مزید کوششیں ضروری - انجینئرس چوٹی کانفرنس - صدر جمہوریہ خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

تیزرفتار ترقی کے لیے مزید کوششیں ضروری - انجینئرس چوٹی کانفرنس - صدر جمہوریہ خطاب

president speech first Engineers Conclave 2013
ملک کو تیز رفتار ترقی حاصل کرنے کے قابل بنانے کیلئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے زیادہ مستحکم کوشش کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان اپنی معیشت میں موجودہ "انحطاط" کو روکنے میں کامیاب رہے گا اور ایک بار پھر اعلیٰ ترشرح سے ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ شرح ترقی کی پوشیدہ مشکلات شخصی آمدنی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ اوسط طبقہ کے صارفین کی تعداد میں مسلسل توسیع ہورہی ہے۔ نوجوان اور توانائی سے بھرپور افرادی طاقت میں بھی اضافہ ہورہاہے لیکن اس کے باوجود ملک کی ترقی سے دلچسپی رکھنے والے افراد تیز رفتار ترقی کا رجحان پیدا کرسکتے ہیں تاکہ ملک دوبارہ محفوظ انداز میں تیز رفتار ترقی کرسکے۔ اولین انجینئرس چوٹی کانفرنس2013ء کا افتتاح کرنے کے بعد افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کہاکہ یہ تمام واقعات ایک ایسے وقت پیش آرہے ہیں جبکہ دنیا عالمی معاشی بحران کے اثرات سے چھٹکارہ پاکر دوبارہ ابھررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالانکہ ہندوستان کی معاشی ترقی حالیہ عرصہ میں انحطاط پذیر ہوگئی ہے لیکن انہیں اعتماد ہے کہ اس انحطاط کو روکا جاسکتا ہے اور اعلیٰ ترشرح ترقی کی سطح دوبارہ حاصل کی جاسکتی ہے جو ماضی میں ہماری خصوصیت تھی۔ انہوں نے کہاکہ قوت خرید کی صلاحیت کے اعتبار سے ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے اور گذشتہ چند سال سے اس کی شرح ترقی دوسرے مقام پر ہے ۔ صرف چین کی شرح ترقی ہندوستان سے زیادہ ہے اور وہ اس اعتبار سے عالم گیر سطح پر پہلے مقام پر ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستانی معیشت میں دیگر کئی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی بہ نسبت قوت برداشت زیادہ ہے ۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کہاکہ ہندوستانی سائنسدانوں کی ایجادات کی طاقت اور انجینئروں کی اختراعی صلاحیت نے ہندوستان کو21ویں صدی کا صف اول کا ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ عوام کو انجینئرنگ کی کوششوں میں مرکزی کردار کرنا چاہئے اور انسانی وسائل، صارفین اور فروغ کنندوں تک رسائی حاصل کرنا چاہئے۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ ہندوستانی انجینئروں کے کارنامے بنیادی سطح تک کافی مقدا ر میں نہیں پہنچے ہیں اس لئے عام آدمی کی زندگی پر اس کے اثرات مرتب ہونے کے امکانات سے بھرپور استفادہ نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایجاد بھی جو30 سال قبل کی گئی تھی جس کے تحت چوبی پہیہ کی جگہ بیل بنڈیوں نے ربر کے ٹائر لگائے گئے تھے جس کے فوائد سے ہم آج تک استفادہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کو ایسی سینکڑوں ایجادات کی ضرورت ہے جو دیہی پس منظر میں سادہ ضرور ہوں لیکن ان کے اثرات پائیدار ہوں۔

Pranab Mukherjee speech on the occasion of the first Engineers Conclave-2013

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں