پٹرول کی قیمت میں عنقریب کمی کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

پٹرول کی قیمت میں عنقریب کمی کا اشارہ

Petrol price may come down
وزیرصنعتِ تیل ایم ویرپا موئیلی نے آج اشارہ دیاکہ آئندہ چند روز میں پٹرول کی قیمت میں کمی ہوگی۔ زائد از 5ماہ کی مدت میں، پٹرول کی قیمت میں یہ پہلی کمی ہوگی۔ قیمتوں پر ہرپندرہواڑہ کو نظر ثانی کے عمل کے بموجب، امکان ہے کہ ختم ماہ تک پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاجائے گا۔ ڈالر کے بالمقابل روپیئے کی قیمت میں سدھار کے سبب یہ اقدام ممکن ہواہے۔موئیلی نے بتایاکہ"یہ تمام، منجمد قیمت اندازی کی نہیں بلکہ حرکیاتی قیمت اندازی سسٹم کا نتیجہ ہیں۔ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کاکوئی فائدہ اور ڈالر کے بالمقابل روپیئے کی قیمت میں سدھارکا بھی فائدہ، صارفین کو پہنچایاجائے گا اور وہ(صارفین) مکمل استفادہ کریں گے۔" اس سوال پر کہ آیا پٹرول کی قیمت میں کمی، پیر30ستمبر کو ممکن ہے، انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایسی امید ہے۔ "پٹرول کی قیمت پر کنٹرول ختم کیاگیاہے۔ پٹرول کی قیمت کے بارے میں فیصلہ ہماری آئیل مارکٹنگ کمپنیاں کرتی ہیں۔ یہ فیصلہ، خرچ کے مدا ور دیگر معیارات کی بنیاد پر کیاجاتاہے۔" اگر سرکاری زیر ملکیت آئیل کمپنیاں ختم ماہ پر تیل کی قیمتوں میں کمی کرتی ہیں تو گذشتہ مئی کے بعد سے ان قیمتوں میں یہ پہلی کمی ہوگی۔ گذشتہ یکم مئی کو پٹرول کی قیمت میں3روپیئے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔زائد از5برس کی مدت میں یہ سب سے زیادہ کمی تھی۔ تاہم اس کے بعد میں پٹرول کی قیمتوں میں7مرتبہ اضافہ ہوا اور اضافی قدر ٹیکس(ویاٹ)کوچھوڑ کر پٹرول کی قیمت میں بہ اعتبار مجموعی10۔80روپیئے اضافہ ہوا کیونکہ ڈالر کے بالمقابل روپیئے کی قیمت میں شدید گراوٹ آئی تھی۔

petrol prices to dip down soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں