پاکستان اب بھی دہشتگردی کا مرکز - منموہن سنگھ کی اوباما سے بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

پاکستان اب بھی دہشتگردی کا مرکز - منموہن سنگھ کی اوباما سے بات چیت

Manmohan Singh meets Obama
وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج زور دے کر کہاہے کہ پاکستان اب ابھی دہشت گردی کا مرکز بناہواہے اور اتوار کو نواز شریف کیساتھ ان کی ملاقات سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنا چاہئے۔ امریکہ کے صدر بارک اوباما کے ساتھ اپنی بات چیت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے برصغیر میں اب بھی سرگرم دہشت گردی کی شاخ کے پیش نظر توقعات کم ہی رکھنی چاہئے۔ اگرچہ وزیراعظم نے کہاکہ وہ نیویارک میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں پاکستان کے تعلق سے سخت الفاظ ، کل جموں کے قریب دہشت گرد حملوں اور ملاقات کو منسوخ کرنے کے لئے مطالبات کے پس منظر میں دیئے گئے ہیں۔ اوباما کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ہم نے خطہ بشمول افغانستا، پاکستان کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔ میں نے صدر اوباما کو پاکستان میں اب بھی سرگرم دہشت گردی کے مرکز کے پیش نظر ہمیں درپیش مشکلات سے واقف کروایا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں پاکستان سے26/11حملوں کے خاطیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اوباما نے اس موقع پر کہاکہ دونوں نے افغانستان اورپاکستان کے بارے میں بات چیت کی۔ اوباما نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پاکستان اور برصغیر میں کشیدگی میں کمی کیلئے مشترکہ مفاد کے بارے میں بات چیت کرنے کا موقع ملاہے۔ ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کو بہتربنانے کیلئے مستقل کوششوں پر وزیراعظم منموہن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ا وباما نے کہاکہ برصغیر میں پائی جانے والی کشیدگی پر بات چیت کا ابھی انہیں موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کو پرامن جمہوری ملک بنانے کی سمت گامزن کرنے میں ہمارا مشترکہ مفادہے۔وزیراعظم نے اوباما کے ساتھ امیگریشن اصلاحات کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے مختلف مسائل بالخصوص افغانستان اور شام کی صورتحال، دفاعی تعاون اور معاشی تعلقات کے بارے میں بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد دونوں قائدین میڈیا کے سامنے پیش ہوئے اور سوالات لئے بغیر اپنے مذاکرات کے بارے میں بتایا۔ اوباما نے منموہن سنگھ کی ستائش کی اور انہیں غیر معمولی شخصیت قرار دیا۔ ہندوستان مستحکم تعلقات کے تعلق سے ا ن کے انتظامیہ کی شدید خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ممبئی دہشت گرد حملوں اور جموں میں تازہ حملہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر سیکوریٹی تعلقات کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے بارے میں بات چیت کی۔ وزیراعظم نے عالمی معیشت میں سست روی کے باوجود امریکی سرمایہ کاری کے بہاؤ پر خوشی کا اظہار کیا۔

Pakistan is the epicentre of terrorism, Manmohan Singh tells Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں