وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی ائمہ و موذنین کی بھلائی کے لیے فکرمند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-25

وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی ائمہ و موذنین کی بھلائی کے لیے فکرمند

بنگال امام ویلفیر اسوسی ایشن کی طرف سے رانی راشن منی روڈ میں منعقد جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی ریاست کے ائمہ اور موذن کی کفالت اور ان کے وظیفہ کے تعلق سے فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وظیفہ بند نہیں بلکہ اس میں اضافہ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سوچ رہی ہیں۔ تنظیم کے صدر حافظ وقاری محمد ایوب ملک نے کہاکہ ہمیں وزیراعلیٰ پربھروسہ ہے اور موجودہ واقعہ کے بعد بھی موجودہ ریاستی حکومت کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ ریاستی وزیرغیاث الدین ملانے ریاستی حکومت کے ترقی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ ایڈوکیٹ ادریس علی نے کہاکہ ائمہ اور موذن مسلم طبقہ کی آبرو ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی جو کہتی ہیں وہ کرتی ہیں۔ سیاست کے تحت بی جے پی اور آر ایس ایس نے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ کیا تھا جس کی پیروی سی پی ایم لیڈر اور سابق میئر کولکاتا کارپوریشن ایڈوکیٹ بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے کی۔ اپوزیشن ائمہ و موذن کے وظیفہ کوروکنے کی جتنی بھی کوشش کریں ان کا وظیفہ نہیں رکے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی ہندو مسلم سبھی کیلئے کام کررہی ہیں۔ وہ جس طرح ائمہ و موذن کو وظیفہ دے رہی ہیں اسی طرح بیلورمٹھ میں بھی روپیئے دے رہی ہین۔ گنگاساگر کی ترقی کا کام کررہی ہیں، کلب اداروں کی ترقی کیلئے روپیئے دے رہی ہیں۔ اسی لئے تو وہ ترقی کی علامت ہیں۔ مولانا نور الرحمن برکتی اور عطارعباس رضوی نے کہاکہ ہم ائمہ اور موذن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ائمہ، موذن اور اقلیتوں کی ترقی چاہتی ہیں۔ اس جلسہ میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم، ریاستی وزیر غیاث الدین ملا، ترنمول مائناریٹی سیل کے سیل چیرمین ادریس علی ایڈوکیٹ، ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمن برکتی، مغربی بنگال بار کونسل کے چیرمین انصار علی منڈل اور مغربی بنگال وقف بورڈ اور ٹاسک فورس کے رکن عطارعباس رضوی نے شرکت کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں