ایک اور نیوکلیر پلانٹ کی تعمیر - ایران اور روس کے درمیان معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-25

ایک اور نیوکلیر پلانٹ کی تعمیر - ایران اور روس کے درمیان معاہدہ پر دستخط

ایران اور روس اک نئے نیوکلیئر پلانٹ کی تعمیر پر متفق ہوگئے ہیں۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے ایران پریس ٹی وی کے حوالہ سے بتایاکہ معاہدہ حالیہ روس۔ایران مشترکہ معاشی کمیشن کے دوران طئے پایا۔ پریس ٹی وی نے اٹامک انرجی آرگنائزیشن آف ایران کے سربراہ علی اکبر صالحی کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی۔ ایران نے عارضی طورپر2سالہ معیاد کیلئے 1000میگاواٹ کے حامل بوشہر پاور پلانٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ علی اکبر صالحی نے بتایاکہ دوبرس بعد بوشہر نیوکلیر پاور پلانٹ پر کنٹرول حاصل کرلے گا۔ علی اکبر صالحی نے بتایاکہ دوبرس بعد بوشہر نیوکلیر پاور پلانٹ ایران کے مکمل کنٹرول میں ہوگا۔ پاور اسٹیشن نے باضابطہ طورپر ستمبر2011 سے کام کرنا شروع کردیاتھا اور اسی وقت اسے ایران کے قومی گرڈ سے مربوط کردیا گیاتھا۔ اس مرحلہ میں پلانٹ نے 40فیصد کی صلاحیت سے بجلی کی پیداوار شروع کردی تھی۔ پلانٹ نے اگست2012ء سے اعظم ترین صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنا شروع کردیاہے۔ صالحی نے کل ہی یہ توقع ظاہر کی تھی کہ عنقریب بوشہر نیوکلیر پاور پلانٹ کی دوسری یونٹ قائم کی جاسکتی ہے ۔ ماۃ رواں کے اوائل میں ایران میں تعینات روسی، سفیر لیوان ژگریان نے بتایاتھاکہ ماسکو، تہران کے ساتھ نیوکلیر تعاون میں فروغ کا خواہاں ہے ۔ روسی تعاون سے تعمیر بوشہر نیوکلیر پاور پلانٹ پر ایران کے مکمل کنٹرول کے بعد روس تعاون میں فروغ کے لئے پوری طرح تیار رہے ۔ ایرانی عہدیداروں کے مطابق دوسری نیوکلیر پاور یونٹ 4ہزار میگا واٹ صلاحیت کی حامل ہوگی۔

Tehran, Moscow agree to build new nuclear power plant at Bushehr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں