عصری اور سیکولر تعلیم کے فروغ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا امتیازی مقام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

عصری اور سیکولر تعلیم کے فروغ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا امتیازی مقام

jamia-millia-islamia-new-polytechnic-building
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں رامانجو بلاک اور یونیورسٹی پالیٹیکنک کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے آئے وزیر برائے فروغ انسانی وسائل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جدوجہد آزادی کے نتیجے میں وجود میں آنے والی یہ یونیورسٹی گذشتہ 100سالوں سے عصری اور سیکولر تعلیم میں ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ مجاہدین آزادی نے ایک جذبہ جنوں سے لبریز ہوکر اس ادارے کا قیام کیا تھا اس لئے ہم جامعہ کو اقلیتوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرانے والا سیکولر ادارے کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پروگرام کو یوم اساتذہ کی مناسبت سے ڈاکٹر رادھاکرشنن کے نام موسوم کیا گیا۔ واضح رہے کہ جامعہ کے رامانجو بلاک کی فلک بوس بلڈنگ میں میں ایک شعبہ بائیو سائنس ، دوسرے شعبہ بائیو ٹکنالوجی اور ایک مرکز برائے انٹر ڈسپلنیری ریسرچ ان بائیو سائنس کا قیام کیاگیا ہے یہ سینٹر مجیب باغ میں ہے جبکہ مین کیمپس میں واقع یونیورسٹی پالی ٹیکنک ہے جو جامعہ کی خوبصورت عمارتوں میں سے ایک ہے ۔ ان دونوں عمارتوں کی تعمیر پچھلے کئی سالوں سے لگاتار جاری تھی۔ غور طلب بات ہے کہ جامعہ میں فی الحال ۹؍فیکلٹیز، ۴۰؍شعبہ جات اور مختلف علوم پر تحقیق کے لئے ۲۲؍مراکز قائم ہیں۔ وزیر موصوف نے جامعہ کے مختلف مراکز اور فیکلٹیز کی تعریف کی۔ اپنی آمد کو خود کے باعث افتخار بتاتے ہوئے کہاکہ پچھلے دنوں تعلیمی میدان میں جامعہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور قومی منظر نامے پر ملک کانام روشن کیاہے۔ اس موقع پر انہوں نے فیکلٹی آف ڈینسیٹی کے لئے ۱۰۰؍بستروں کے اسپتال کے قیام کیلئے اپنی ممکنہ کوشش کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے جامعہ اور یہاں کے اسٹاف کی محنتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہاں ایک طرح کی محبت کی خوشبو رچی بسی ہے جس میں ہر کوئی سرشار ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سید محمد ساجد نے وزیر موصوف کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نے پسماندہ لوگوں کوتعلیمی شاہراہوں پرگامزن کرنے میں اہم کردار اد ا کیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر تعلیمی، تحقیقی اور دوسرے خارجی سرگرمیوں میں جامعہ کی حصہ داری پر روشی ڈالتے ہوئے کہاکہ جامعہ نے مذکورہ سرگرمیوں میں ہندوستان کے اندر ایک نمایاں مقام بناچکاہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔جامعہ کے طلبہ و طالبات نے ترانہ جامعہ پیش کیا پروگرام کے اخیر میں جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر شاہد اشرف نے ہدیہ تشکر پیش کیا اور قومی ترانہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام پذیرہوا۔

Ramanaju block and new university polytechnic building in Jamia Millia Islamia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں