کولکاتا سے بستیوں کو ہٹانے کے خلاف بدھادیب کا ممتا کو انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

کولکاتا سے بستیوں کو ہٹانے کے خلاف بدھادیب کا ممتا کو انتباہ

ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور سی پی ایم کے سینئر لیڈر بدھادیب بھٹا چاریہ نے رانی راس منی میں منعقد بستی سمیتی کے اسٹیج سے کہاکہ وزیراعلیٰ کولکاتا کو لندن بنانے کی بات کرتی ہیں۔ اس لئے کولکاتا کی بستیوں کو ہٹانے کی سازش رچائی جارہی ہے۔ سازش کے تحت آئے دن غریب لوگوں کی بستیوں میں آگ لگادی جاتی ہے۔ اس آگ کے پیچھے پر موٹروں کا ہاتھ ہوتاہے اور ان پرموٹروں کو حکومت کی پناہ حاصل ہے۔ مسٹر بھٹا چاریہ نے تلخ لہجے میں کہاکہ اگر سرکار میں ہمت ہے تووہ کولکاتا سے بستیوں کو ہٹاکر دکھائے۔ کولکاتا میں 14لاکھ لوگ بستیوں میں رہتے ہیں اور انہیں وہاں سے بے دخل نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ ریاست میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیلئے انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ وہ دور اور تھا جب بنگال میں سب سے کم قیمت پر پیٹ بھر کھانا ملتا تھا۔ ریاست میں وزیراعلیٰ کی طرف سے پوجاپنڈال کا افتتاح پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ صرف پوجا ہی نہیں ریاست میں کارخانہ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ ادھر پارٹی دفتر علیم الدین اسٹریٹ میں سی پی ایم کے سینئر لیڈررابن دیب نے بھی ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ انگریزوں کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ ان کا بھی انجام وہی ہوگا جو انگریزوں کا ہوا۔ ممتا بنرجی پہاڑ میں پھوٹ ڈالو اور حکومت کروکی انگریزوں کی پالیسی اپنارہی ہیں یہی سبب ہے کہ وہ پہلے گورکھا کے ساتھ تھیں اب لیپچاکی حمایت میں بول رہی ہیں۔ محاذی لیڈر نے کہاکہ یہ وقت آپس میں ٹکرانے کا نہیں بلکہ دل سے دل ملاکر کام کرنے کا ہے مگر وزیراعلیٰ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرنے کی پالیسی پر چل رہی ہیں جو اچھا نہیں ہے۔

removal of settlements from Kolkata, buddhadeb dasgupta warns mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں