بیرونی ممالک میں ہندوستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

بیرونی ممالک میں ہندوستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ

india-meat-exports
ہندوستانی مویشیوں کے گوشت میں قدرتی طورپر چربی کی مقدار کم پائے جانے اور اس کے کیمیکل سے پاک ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں اس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ہندوستان سے خاص طورپر بھینس، بھیڑ اور بکرے کے گوشت اور پولٹری پیداوار کا ایکسپورٹ کیاجاتاہے۔ اس کے علاوہ پرسیسڈ گوشت کے ایکسپورٹ سے بھی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کیاجاتاہے۔ ہندوستان میں بھینس میں چربی کی مقدار کم ہونے اور اس کے اعلیٰ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں اس کی زبردست مانگ ہے۔سال2010-11میں8807اعشاریہ79کروڑ روپیئے کے 726287اعشاریہ28ٹن بھینس کے گوشت کا ایکسپورٹ کیاگیاتھا وہیں سال2012-13میں 17400اعشاریہ 60کروڑ روپیئے کے1106965اعشاریہ20ٹن گوشت کا ایکسپورٹ کیاگیا۔ویتنام، ملیشیا، تھائی لینڈ، مصر اورسعودی عرب میں ہندوستانی بھینس کے گوشت کی سب سے زیادہ طلب ہے۔

Exports of Meat Soar from India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں